سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 871
۸۷۱ ساتھ واپس روانہ ہو گیا مگر چونکہ اس کے دل میں اس بات کی سخت دہشت تھی کہ مکہ میں پہنچ کر اس پر طرح طرح کے ظلم ڈھائے جائیں گے اور اسے اسلام جیسی نعمت کو چھپا کر رکھنا پڑے گا بلکہ شاید جبر وتشد د کی وجہ سے اس سے ہاتھ ہی دھونا پڑے۔اس لئے جب یہ پارٹی ذوالحلیفہ میں پہنچی جو مدینہ سے چند میل کے فاصلہ پر مکہ کے رستے پر ہے تو ابو بصیر نے موقع پا کر اپنے ساتھیوں میں سے ایک کو جو اس پارٹی کا رئیس تھا قتل کر دیا اور قریب تھا کہ دوسرے کو بھی نشانہ بنائے مگر وہ اپنی جان بچا کر اس طرح بھا گا کہ ابو بصیر سے پہلے مدینہ پہنچ گیا۔پیچھے پیچھے ابو بصیر بھی مدینہ میں آپہنچا۔جب یہ شخص مدینہ میں پہنچا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تشریف رکھتے تھے۔اس کی خوف زدہ حالت کو دیکھ کر آپ نے فرمایا۔معلوم ہوتا ہے اسے کوئی خوف و ہراس کا سخت دھکا لگا ہے اور اس کے ساتھ ہی اس نے خود بھی ہانپتے ہانپتے آپ سے عرض کیا کہ ”میرا ساتھی مارا گیا ہے اور میں بھی گویا موت کے منہ میں ہوں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے واقعہ سنا اور تسلی دی۔اتنے میں ابو بصیر بھی ہاتھ میں تلوار تھامے آن پہنچا اور آتے ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا یا رسول اللہ آپ نے مجھے قریش کے حوالے کر دیا اور آپ کی ذمہ داری ختم ہوگئی مگر مجھے خدا نے ظالم قوم سے نجات دے دی ہے اور اب آپ پر میری کوئی ذمہ داری نہیں۔“ آپ نے بے ساختہ فرمایا: وَيْلُ أُمِّهِ مُسْعِرُ حَرُبٍ لَوْ كَانَ لَهُ أَحَدٌ یعنی اس کی ماں کے لئے خرابی ہو ( یہ الفاظ عربوں کے محاورہ میں لفظی معنوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ملامت یا تعجب کے موقع پر بولے جاتے ہیں ) یہ شخص تو جنگ کی آگ بھڑ کا رہا ہے کاش کوئی اسے سنبھالنے والا ہو۔ابوبصیر نے یہ الفاظ سنے تو سمجھ لیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اسے بہر حال معاہدہ کی وجہ سے واپس جانے کا ارشاد فرمائیں گے۔چنانچہ اس بارے میں بخاری کے الفاظ یہ ہیں: فَلَمَّا سَمِعَ ذَلِكَ عَرَفَ أَنَّهُ سَيَرُدُّهُ إِلَيْهِمْ - لے : اس کا دوسری طرف جانے کی بجائے مدینہ کی طرف آنا اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اس کے دل میں یہ یقین تھا کہ میرے لئے مدینہ ایک محفوظ جگہ ہے اور یہ کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بہر حال اس کی حفاظت فرمائیں گے اور کسی صورت میں معاہدہ کی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔بخاری کتاب الشروط وابوداؤ د كتاب الجها دباب في الصلح العدو بخاری کتاب الشروط