سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 573 of 1001

سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 573

۵۷۳ عَيْنِي فِي الصَّلواة ا یعنی ” دنیا کی چیزوں میں سے میری فطرت کو جن چیزوں کی محبت کا خمیر دیا گیا ہے وہ عورت اور خوشبو ہیں مگر میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز یعنی عبادت الہی میں رکھی گئی ہے۔شراب کی حرمت یہ بیان گزر چکا ہے کہ عرب میں شراب کثرت کے ساتھ پی جاتی تھی بلکہ شراب نوشی عربوں کے قومی اخلاق کا ایک حصہ بن چکی تھی اور کوئی مجلس شراب کے بغیر مکمل نہیں سمجھی جاتی تھی بلکہ خاص فیشن کے لوگوں میں شراب نوشی کے لئے خاص خاص اوقات مقرر تھے جب وہ مجلسیں جما جما کر بدمستیاں کرتے تھے۔گو آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی فطری سعادت کے ماتحت خود کبھی شراب نہیں پی اور نبوت سے قبل بھی اس بد عادت سے ہمیشہ مجتنب رہے اور بعض صحابہ بھی ابتداء سے ہی تارک شراب تھے لیکن چونکہ اس وقت تک مذہبی طور پر شراب حرام نہیں ہوئی تھی اس لئے صحابہ میں بہت سے لوگ شراب پیتے تھے اور بعض اوقات شراب نوشی کے بدنتائج بھی صحابہ میں رونما ہو جاتے تھے۔چنانچہ حدیث میں روایت آتی ہے کہ ایک دفعہ حضرت حمز گانے شراب کے نشہ میں حضرت علیؓ کے اونٹ ذبح کر دئیے اور جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم انہیں سمجھانے کے لئے گئے تو انہوں نے آپ کو بھی نہیں پہچانا اور آپ سے بے اعتنائی کی۔اسی طرح روایت آتی ہے کہ ایک دعوت میں ایک صحابی نے کسی قدر زیادہ شراب پی لی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ جب اس کے بعد وہ نماز پڑھانے کے لئے اہل مجلس کے امام بنے تو قرآت میں اصل آیت کی بجائے کچھ کا کچھ پڑھ گئے تے اس قسم کے واقعات کی وجہ سے بعض صحابہ جن میں حضرت عمرؓ کا نام خاص طور پر مذکور ہوا ہے۔اپنی جگہ پیچ و تاب کھاتے تھے کہ شراب نوشی کے متعلق کوئی قطعی فیصلہ ہونا چاہئے۔لیکن گو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خود اس عادت کو بہت مکروہ اور ضرررساں سمجھتے تھے مگر چونکہ ابھی تک اس بارہ میں کوئی خدائی حکم نازل نہیں ہوا تھا ، اس لئے آپ عملاً کچھ نہیں کر سکتے تھے۔بالآخر غزوہ احد کے بعد ۳ ہجری کے آخر یا ۴ ہجری کے شروع میں خدائی وحی نازل ہوئی اور شراب نوشی اسلام میں قطعی طور پر حرام قرار دے دی گئی۔اس حرمت کے حکم کو صحابہ کرام نے جس انشراح اور رضا کے ساتھ قبول کیا وہ اس روحانی اثر کی ایک بہت دلچسپ مثال ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک نسائی و مسند احمد بروایت الجامع الصغیر سیوطی جلد اصفحه ۱۲۲ بخاری ابواب غزوہ بدر ومسلم کتاب الاشر به : ابوداؤ د کتاب الاشربه زرقانی حالات غزوہ اُحد