سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 883 of 1001

سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 883

۸۸۳ صلح کرا دو اور دیکھو عدل کے ترازو کو بہر حال برابر رکھو۔کیونکہ خدا عدل کرنے والے لوگوں کو پسند کرتا ہے۔“ اس آیت کے الفاظ بتاتے ہیں کہ یہاں افراد کی لڑائی یا ایک سیاسی نظام کے اندر رہنے والی پارٹیوں کی باہم لڑائی مراد نہیں ہے بلکہ ایسی پارٹیوں کی لڑائی مراد ہے جو اسلام پر قائم ہونے اور دینی لحاظ سے متحد ہونے کے باوجود علیحدہ علیحدہ سیاسی نظام رکھتی ہیں۔بلکہ یہ وہ زریں اصول ہے جو صرف اسلامی پارٹیوں کے ساتھ ہی مخصوص نہیں بلکہ دنیا کی تمام قوموں اور تمام پارٹیوں پر یکساں چسپاں ہوتا ہے اور دراصل یہی وہ اصول ہے جو برسر پر کا رقوموں کے درمیان حقیقی امن قائم کرنے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔