سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 853
۸۵۳ میں حاضر ہوا جسے غالبا قریش نے اپنی گھبراہٹ میں مکرز کی واپسی کا انتظار کرنے کے بغیر بھجوادیا تھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے سہیل کو آتے دیکھا تو فرمایا یہ سہیل آتا ہے۔اب خدا نے چاہا تو معاملہ آسان ہو جائے گا۔کفار مکہ کی فتنہ انگیزی اس موقع پر ایک ضمنی مگر ہم واقعہ کا ذکر ضروری ہے۔وہ یہ کہ جب قریش کی طرف سے پے در پے سفیر آنے شروع ہوئے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ محسوس کر کے آپ کی طرف سے بھی کوئی فہمیدہ شخص قریش کی طرف جانا چاہئے جو انہیں ہمدردی اور دانائی کے ساتھ مسلمانوں کا زاویہ نظر سمجھا سکے ایک شخص خراش بن امیہ کو اس کام کے لئے چنا جو قبیلہ خزاعہ سے تعلق رکھتا تھا۔یعنی وہی قبیلہ جس سے قریش کے سب سے پہلے سفیر بدیل بن ورقا کا تعلق تھا اور اس موقع پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خراش کو سواری کے لئے خود اپنا ایک اونٹ عطا فرمایا۔خراش قریش کے پاس گیا مگر چونکہ ابھی یہ گفتگو کا ابتدائی مرحلہ تھا اور نو جوانان قریش بہت جوش میں تھے ایک جو شیلے نو جوان عکرمہ بن ابو جہل نے خراش کے اونٹ پر حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا جس کے عربی دستور کے مطابق یہ معنی تھے کہ ہم تمہاری نقل و حرکت کو جبر اردو کہتے ہیں۔علاوہ ازیں قریش کی یہ جوشیلی پارٹی خود خراش پر بھی حملہ کرنا چاہتی تھی مگر بڑے بوڑھوں نے بیچ بچاؤ کر کے اس کی جان بچائی اور وہ اسلامی کیمپ میں واپس آگیا۔قریش مکہ نے اسی پر اکتفانہیں کی بلکہ اپنے جوش میں اندھے ہو کر اس بات کا بھی ارادہ کیا کہ اب جبکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ ملکہ سے اس قدر قریب اور مدینہ سے اتنی دور آئے ہوئے ہیں تو ان پر حملہ کر کے جہاں تک ممکن ہو نقصان پہنچایا جائے۔چنانچہ اس غرض کے لئے انہوں نے چالیس پچاس آدمیوں کی ایک پارٹی حدیبیہ کی طرف روانہ کی اور اس گفت وشنید کے پردے میں جو اس وقت فریقین میں جاری تھی ان لوگوں کو ہدایت دی کہ اسلامی کیمپ کے اردگر دگھومتے ہوئے تاک میں رہیں اور موقع پا کر مسلمانوں کا نقصان کرتے رہیں ہے بلکہ بعض روایتوں سے یہاں تک پتہ لگتا ہے کہ یہ لوگ تعداد میں اتنی تھے اور اس موقع پر قریش نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل کی بھی سازش کی تھی۔هے ل سہیل کا لفظ سہل سے نکلا ہے جس کے معنی آسانی کے ہیں ے : ابن ہشام وزرقانی ه مسند احمد ومسلم وابوداؤد بحوالہ ابن کثیر جلد ۴ صفه ۱۹۲ بخاری کتاب الشروط وزرقانی طبری و ابن ہشام حالات حدیبیہ