سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 918 of 1001

سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 918

۹۱۸ وہ سب بچے نبیوں پر ایمان لانے کی تلقین کرتا ہے۔اور جس طرح حضرت موسی نے حضرت عیسی کی بشارت دی تھی اسی طرح حضرت عیسی نے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بشارت بھی دی ہے۔اس پر مقوقس کچھ سوچ میں پڑ کر خاموش ہو گیا مگر اس کے بعد ایک دوسری مجلس میں جبکہ بعض بڑے بڑے پادری بھی موجود تھے مقوقس نے حاطب سے پھر کہا میں نے سنا ہے کہ تمہارے نبی اپنے وطن سے نکالے گئے تھے انہوں نے اس موقع پر اپنے نکالنے والوں کے خلاف بددعا کیوں نہ کی تاکہ وہ ہلاک کر دئے جاتے؟ حاطب نے جواب دیا کہ ہمارے نبی تو صرف وطن سے نکلنے پر مجبور ہوئے مگر آپ کے مسیح کو تو یہودیوں نے پکڑ کر سولی کے ذریعہ ختم ہی کر دینا چاہا مگر پھر بھی وہ اپنے مخالفوں کے خلاف بددعا کر کے انہیں ہلاک نہ کر سکے۔مقوقس نے متاثر ہو کر کہا تم بیشک ایک دانا انسان ہو اور ایک دانا انسان کی طرف سے سفیر بن کر آئے ہو۔اس کے بعد کہنے لگا۔میں نے تمہارے نبی کے معاملہ میں غور کیا ہے میں سمجھتا ہوں کہ انہوں نے واقعی کسی بری بات کی تعلیم نہیں دی اور نہ کسی اچھی بات سے روکا ہے۔پھر اس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا خط ایک ہاتھی دانت کی ڈبیہ میں رکھ کر اس پر اپنی مہر لگائی اور اسے حفاظت کے لئے اپنے گھر کی ایک معتبر لڑکی کے سپر د کر دیا۔اس کے بعد مقوقس نے اپنے ایک عربی دان کا تب کو بلایا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نام مندرجہ ذیل خط املاء کرا کے حاطب کے حوالہ کیا۔اس خط کی عبارت یہ تھی : بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ لِمُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ مِنَ الْمَقَوْقَسِ عَظِيمِ الْقِبْطِ۔سَلَامٌ عَلَيْكَ أَمَّا بَعْدُ فَقَدْ قَرَأَتُ كِتَابَكَ وَفَهِمْتُ مَاذَكَرْتَ فِيهِ وَمَا تَدْعُوُالَيْهِ - وَقَدْ عَلِمُتُ أَنَّ نَبِيَّا قَدْ بَقِيَ وَكُنْتُ أَظُنُّ اَنْ يَخْرُجَ مِنَ الشَّامِ - وَقَدْ أَكْرَمُتُ رَسُولَكَ وَبَعَثْتُهُ إِلَيْكَ بِجَارِيَتَيْنِ لَهُمَامَكَانَ مِنَ الْقِبْطِ عَظِيمٌ وَكِسْوَةٌ وَأَهْدَيْتُ إِلَيْكَ بَغُلَةٌ لِتَرُكُبَهَا وَالسَّلَامُ - یعنی ” خدا کے نام کے ساتھ جو رحمن اور رحیم ہے۔یہ خط محمد بن عبد اللہ کے نام قبطیوں کے رئیس مقوقس کی طرف سے ہے۔آپ پر سلامتی ہو۔میں نے آپ کا خط اور آپ کے مفہوم کو سمجھا اور آپ کی دعوت پر غور کیا۔میں یہ ضرور جانتا تھا کہ ایک نبی مبعوث ہونے والا ہے مگر میں خیال کرتا تھا کہ وہ ملک شام میں پیدا ہوگا (نہ کہ عرب میں ) اور میں آپ کے سفیر کے ساتھ عزت زرقانی و تاریخ خمیس