سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 897 of 1001

سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 897

۸۹۷ گویا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے عرب کے چاروں اطراف میں اسلام کا پیغام پہنچا کر فریضہ تبلیغ ادا کیا لیکن یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ یہ سارے خطوط صلح حدیبیہ کے معابعد ایک ہی وقت میں روانہ کئے گئے تھے کیونکہ ممکن ہے کہ بعض تو ایک ہی وقت میں روانہ کئے گئے ہوں اور بعض ایک دوسرے سے کچھ وقفہ پر بھجوائے گئے ہوں مگر بہر حال یہ بات یقینی ہے کہ ان کا سلسلہ صلح حدیبیہ کے بعد شروع ہوا اور غالبا سب سے پہلا خط قیصر روما یعنی ہر قل کے نام لکھا گیا تھا اور اسی سے ہم اپنے اس نوٹ کی ابتداء کرتے ہیں۔قیصر و کسری کی باہمی کشمکش اور آنحضرت مگر اس خط کا ذکر کرنے سے قبل قیصر وکسرٹی کی حکومتوں کے متعلق ایک ضمنی نوٹ درج کرنا صلی اللہ علیہ وسلم کی عظیم الشان پیشگوئی ضروری ہے جیسا کہ سیرۃ خاتم النبین حصہ اول ↓ وحصہ دوم میں بتایا جا چکا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں عرب کے شمال مغرب اور شمال مشرق میں دو عظیم الشان سلطنتیں پائی جاتی تھیں یعنی ایک روما کی سلطنت تھی جس کا بادشاہ قیصر کہلاتا تھا اور دوسرے فارس یعنی ایران کی ساسانی سلطنت تھی جس کا بادشاہ کسری کہلاتا تھا۔یہ روما کی سلطنت وہی ہے جو تاریخ میں مشرقی روما کی سلطنت یا دوسرے الفاظ میں بازنطینی حکومت کہلاتی ہے۔جسے انگریزی میں ایسٹرن رومن ایمپائر کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔روما کی مغربی سلطنت کے تنزل کے بعد روما کی مشرقی سلطنت نے جس کا دارالسلطنت قسطنطنیہ تھا عروج پکڑا اور جس زمانہ کا ہم ذکر کر رہے ہیں اس زمانہ میں روما کی مشرقی سلطنت اور کسریٰ کی ایرانی سلطنت دنیا بھر میں سب سے بڑی اور سب سے زیادہ طاقتور سلطنتیں تھیں۔ان دونوں سلطنتوں کی آپس میں بھاری رقابت رہتی تھی کیونکہ سیاسی حسد کے علاوہ دونوں کا مذہب اور تمدن بھی جد الجد اتھا۔یعنی جہاں روما کی سلطنت عیسائی مذہب کی پیر تھی وہاں فارس کی ساسانی سلطنت آتش پرست اور مشرک تھی۔اور جیسا کہ کتاب ہذا کے حصہ اول و دوم میں بیان کیا جاچکا ہے۔اس زمانہ میں ان دونوں حکومتوں کے درمیان جنگ شروع تھی اور فارس کے کسری نے روما کے قیصر کو اوپر تلے شکستیں دے کر اس کا بہت سا علاقہ چھین لیا ہوا تھا چونکہ مکہ والے بھی مشرک اور بت پرست تھے اس لئے انہیں طبعا اس جنگ میں ایرانیوں کے ساتھ زیادہ ہمدردی تھی لیکن مسلمان حضرت عیسی : میور صفحات ۲۸۵،۲۸۴ : میور صفحات ۱۷۳،۱۷۲ BYZANTINE :✓ نیز دیکھئے لائف آف محمد مصنفہ سرولیم ایڈیشن ۱۹۲۳ء صفحات ۱۲۳،۱۲۲ و صفحات ۳۶۹،۳۶۸