سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 888 of 1001

سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 888

۸۸۸ ان ظالم دشمنوں کو چھوڑ کر جو اسلام کے خلاف تلوار اٹھانے میں پہل کرتے اور اسلام کو جبر وطاقت کے زور سے مٹانے کے درپے رہتے ہیں اسلام ساری قوموں کے لئے پر امن تبلیغ کا پیغام لے کر آیا ہے اور اس کے اس پیغام میں اس کی روحانی طاقت کی شان اور اس کے خدا داد براہین کا غلب مخفی ہے اور یہی وہ جہاد ہے جسے اسلام میں تلوار کے جہاد کے مقابل پر جہاد کبیر (یعنی بڑا جہاد ) کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔اسی طرح حدیث میں آتا ہے کہ جب ایک دفعہ صحابہ کی ایک پارٹی ایک غزوہ سے واپس لوٹی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں مخاطب کر کے فرمایا کہ اب تم جہاد اصغر سے لوٹ کر جہادا کبر کی طرف آرہے ہو اور جب صحابہ نے پوچھا کہ یا رسول اللہ ! جہاد کبر سے کیا مراد ہے؟ تو آپ نے فرمایا ”انسان کا اپنے نفس کے ساتھ جہاد کرنا۔ا : سورة الفرقان : ۵۳ بیہقی