سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 703
٧٠٣ -11 ۱۱- اگر عورت و مرد نکاح کے وقت آپس میں کوئی خاص معاہدہ یا شرائط کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں اور اس کی پابندی دونوں پر واجب ہوگی۔مگر وہ کوئی ایسی شرائط نہیں کر سکتے جن سے شریعت کے کسی حکم کا بطلان لازم آئے ہے اور نہ کوئی ایسی شرط کر سکتے ہیں جو اخلاقاً قابل اعتراض ہو یا جس کے نتیجہ میں کسی تیسرے فریق پر سختی لازم آتی ہو۔اس اصل کے ماتحت اسلام میں اس بات کی اجازت سمجھی جائے گی کہ اگر کوئی عورت اپنے لئے سوکن کے وجود کو نا قابل برداشت یقین کرتی ہے تو وہ نکاح کے وقت خاوند کے ساتھ یہ شرط کرلے کہ اس کے ہوتے ہوئے خاوند دوسری شادی نہیں کرے گا یعنی یا تو وہ دوسری شادی بالکل ہی نہیں کرے گا یا پہلے اسے طلاق دے کر جدا کر لے گا تو پھر دوسری شادی کرے گا۔اور چونکہ اسلام میں تعدد ازدواج کا حکم نہیں ہے بلکہ صرف خاص حالات کے لئے اجازت ہے اور ایسی شرط سے کسی تیسرے شخص پر بھی کوئی نا واجب اثر نہیں پڑتا اس لئے ایسا معاہدہ نا جائز نہ ہوگا۔ہے ۱۲۔اس انتظامی فرق کے سوا کہ خاوند نظام ابلی کا امیر ہوتا ہے اسلام میں عورت ومرد کے مساویانہ حقوق تسلیم کئے گئے ہیں اور اس ابلی امارت میں بھی خاوند بالکل آزاد نہیں ہے بلکہ اسے حکم ہے کہ اپنی بیوی کے ساتھ محبت اور خوش اخلاقی اور دلداری اور عفو کا سلوک کرے اور گوا سے گھر کا امیر ہونے کی حیثیت میں تادیب کا بھی حق ہے مگر یہ تادیب مناسب اور واجبی ہونی چاہئے۔بیوی کے ساتھ حسن سلوک کا اس قدر تا کیدی حکم ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اکثر فرمایا کرتے تھے کہ خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لَاهْلِهِ یعنی ”اے مسلمانو! تم میں سے سب سے اچھا شخص وہ ہے جو اپنی بیوی کے ساتھ سلوک کرنے میں سب بخاری کتاب النکاح باب الشروط فی النكاح وباب الشروط التي لا تحل - نیز تر ندى ابــواب النكاح بــاب ماجاء في الشرط عند عقدة النكاح بخاری کتاب البیوع باب اذا اشترط شروطافي البيع لاتحل بخاری کتاب النکاح باب الشروط التي لا تحل موطا كتاب النكاح مَا لَا يَجُوزُ مِنَ الشَّرْطِ فِي النِّكَاحَ نیز چشمه معرفت مصنفہ مقدس بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ صفحه ۲۳۷، ۲۳۸ سورة بقرة : ۲۲۴ تا ۲۲۷ : سورة نساء : ۲۱،۲۰ نیز بخاری کتاب النکاح باب حسن المعاشرت مع الاهل ی سورۃ نساء : ۳۵ و بخاری کتاب النکاح باب ما يكره من ضرب النساء وابوداؤد کتاب النکاح باب في حق المرأة على زوجها ترندی وابن ماجه بحوالہ مشکوۃ کتاب النکاح باب عشرة النساء فصل ثاني