سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 704
۷۰۴ سے اچھا ہے۔اور آپ یہ بھی فرمایا کرتے تھے کہ عورت کی مثال پسلی کی ہڈی کی ہے جو خلقاً خمدار ہوتی ہے اور جسے اگر کوئی انسان سیدھا کرنے کی کوشش کرے تو وہ اپنا کام نہیں دے سکے گی جو اس کے خدار ہونے کے ساتھ وابستہ ہے۔اور یہ بھی نتیجہ ہوگا کہ وہ ٹوٹ جائے گی۔اسی طرح عورت بھی فطر تا خمدار ہے یعنی اس کی طبیعت میں بعض خاص ادا ئیں رکھی گئی ہیں جو ہیں تو بظاہر کجیاں مگر حقیقتاً انثیت کی جان ہیں۔اگر اس کے اس فطری خم کو کوئی شخص سیدھا کرنا چاہے گا تو وہ اسے سیدھا تو نہیں کر سکے گا مگر یہ نتیجہ ضرور ہوگا کہ پسلی کی ہڈی کی طرح عورت ٹوٹ جائے گی۔یعنی یا تو وہ اپنے خاوند کے گھر میں ماہی بے آب کی طرح تڑپ تڑپ کر ہلاک ہو جائے گی اور یا جدائی اور طلاق تک نوبت آئے گی۔پس انسان کو چاہئے کہ عورت کے اس فطری خم کو جو اس کی اُنثیت کے ساتھ لازم و ملزوم کے طور پر ہے سیدھا کرنے کی بے سود کوشش نہ کرے بلکہ اسی خم کے ساتھ اس کے ساتھ نبھاؤ کرے۔اور آپ نے فرمایا إِنَّ أَعْوَجَ شَيْ ءٍ فِي الضّلْعِ اغلا 16 پسلی کا سب سے ٹیڑھا حصہ ہی سب سے اونچا ہوتا ہے۔“ یعنی حقیقتا عورت کا یہ فطری خم ہی اس کی نوع کا کمال ہے اور ایک عورت اپنی انثیت میں جتنی کامل ہوگی اتنا ہی اس میں یہ فطری خم زیادہ ہوگا کیونکہ یہ اس کی مخصوص نوعیت کی جان ہے اس نہایت درجہ حکیمانہ ارشاد سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مرد کی ذہنیت کو عورت کے ساتھ سلوک کرنے کے معاملہ میں ایک نہایت صحیح اور فطری بنیاد پر قائم فرما دیا ہے اور یہ بات مسلمانوں کے ذہن نشین فرمائی ہے کہ اگر عورت کے بعض مخصوص انداز غلط استعمال یا غلط اظہار کی وجہ سے بعض اوقات تمہارے لئے تکلیف و پریشانی کا موجب ہو جائیں تو ان کی مناسب اصلاح تو کرو مگر ان کی وجہ سے گھبرا کر ان کو بالکل مٹا دینے کی کوشش نہ کرو کیونکہ وہ عورت کی فطرت کا حصہ ہیں اور اگر وہ صحیح حدود کے اندر رہیں گے تو وہی تمہاری اہلی خوشی کی بنیاد بن جائیں گے۔۱۳ - عورت کا یہ فرض ہے کہ وہ تمام جائز امور میں خاوند کی اطاعت کرے۔اس کے ساتھ محبت وامتنان اور وفاداری کا نبھاؤ کرے۔اس کے مال اور اس کی عزت کی حفاظت کرے۔اس کے بچوں کی تربیت کرے اور اس کے خانگی امور کا انتظام کرے۔چونکہ عورت کے حقوق مرد پر اور مرد کے حقوق عورت پر اسلام میں ایک قانونی رنگ رکھتے ہیں مسلم کتاب الرضاع باب الوصية بالنساء بخاری کتاب النکاح باب الوصاءة بالنساء سورة نساء: ۳۵ نیز بخاری کتاب النکاح باب الى من ينكح واى النساء خير وباب كُفْرَانُ الْعَشِير وباب المرأة راعية في بيت زوجها وبابِ لَا تُطِعُ الْمَرْأَةُ زَوْجَهَا فِي مَعْصِيَةٍ نيز ديه مشكوة كتاب النکاح باب عِشْرَةُ النِّسَاءِ