سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 701 of 1001

سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 701

2 +1 رشتہ قائم نہ ہو یا لیکن اگر لڑ کی اور ولی میں اختلاف ہو جاوے تو ترجیح لڑکی کی رائے کو دی جائے گی ہے مگر اس صورت میں یہ ضروری ہوگا کہ اس اختلاف کو حاکم کے نوٹس میں لایا جاوے تا کہ اگر لڑ کی کسی دھو کے کا شکار ہورہی ہو تو اس کا سد باب کیا جا سکے کے بیوہ عورت چونکہ کنواری کی نسبت شادی کے اور پنچ پیچ سے بہت واقف ہو چکی ہوتی ہے اور ان امور کو سمجھ چکی ہوتی ہے جس پر اہلی تعلقات بہترین صورت میں چل سکتے ہیں اس لئے اس کے معاملہ میں گوولی کا ساتھ رہنا پسندیدہ ہے مگر ولی کی رضامندی ضروری نہیں ہے بلکہ وہ خود اپنے اختیار سے فیصلہ کر سکتی ہے۔یہ مسئلہ ولایت جس کا عصر تو کم و بیش اکثر مذاہب میں پایا جاتا ہے مگر جسے اسلام نے ایک معین اور تفصیلی قانون کی صورت دے دی ہے ایک نہایت ہی مفید اور بابرکت نظام ہے کیونکہ اس سے لڑکیوں کے نکاح کے معاملہ میں بہت سے دھوکوں کا سدباب ہو جاتا ہے اور شریر اور شاطر لوگ سادہ طبع لڑکیوں کو سبز باغ دکھا کر اپنے دام تزویر میں پھنسانے کا موقع نہیں پاتے۔مغربی ممالک میں جہاں آج کل لڑکیوں کو نکاح کے معاملہ میں بہت زیادہ آزادی حاصل ہے وہاں اس قسم کے واقعات نہایت کثرت کے ساتھ ہوتے رہتے ہیں کہ شاطر لوگ بھولی بھالی لڑکیوں کو اپنی چرب زبانی اور شہوانی محبت کے مظاہروں سے متاثر کر کے ان کے گارڈینوں کی مرضی اور اطلاع کے بغیر ان کے ساتھ شادی کر لیتے ہیں اور جب وہ ان کے دام میں آجاتی ہیں تو پھر دھو کے کا چولہ اترنا شروع ہو جاتا ہے اور شہوانی محبت بھی آہستہ آہستہ سرد پڑنے لگ جاتی ہے اور زیادہ عرصہ نہیں گزرتا کہ وہ گھر جس کے اندر ان لڑکیوں نے جنت سمجھ کر قدم رکھا تھا ان کے لئے ایک دوزخ کی صورت اختیار کر لیتا ہے اور ابتداء بے التفاتی اور پھر بے اتفاقی اور پھر لڑائی اور اس کے بعد جدائی اور بالآخر طلاق تک نوبت پہنچتی ہے۔علاوہ ازیں اس ولایت کے انتظام میں ایک خوبی یہ بھی ہے کہ اس طرح نکاح کی بنیاد صرف لے ابوداؤ د کتاب النکاح باب فی الولی و ترمندی ابواب النکاح باب مَا جَاءَ لَا نِكَاحَ إِلَّا بِوَلِيِّ : بخاری کتاب النکاح باب لا يَنْكِحُ الابُ وَغَيْرُهُ الْبِكْرَ وَ الشَّيْبَ إِلَّا بِرِضَاءِ هَا - نيز ابوداؤ د كتاب النكاح باب فِي الْبِكْرِيُزَوِّجُهَا أَبُوهَا وَلَا يَسْتَأْمِرُهَا ترمذی ابواب النکاح باب مَا جَاءَ لَا نِكَاحَ الأبوَلِي وابوداو و كتاب النکاح باب فِي الْوَلِي : مسلم کتاب النکاح باب اِسْتِدَانُ الشَّيْبِ فِى النِّكَاحِ بِالنُّطْقِ عَنِ ابْنِ عَبَّاس - نیز ابوداؤ د کتاب النکاح باب في الثيب