سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 645 of 1001

سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 645

۶۴۵ اس فتوی کی رو سے ایک مسلمان کے لئے جائز ہوگا کہ اپنی بیوی کی صحت و تندرستی یا اولاد کی صحت و تندرستی یا کسی اور جائز مصلحت سے برتھ کنٹرول کے اصول پر عمل پیرا ہو مگر جیسا کہ ایک قرآنی آیت سے استدلال ہوتا ہے اسلام اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ غربت اور مالی تنگی کے اندیشہ سے برتھ کنٹرول کا طریق اختیار کیا جاوے۔اور نہ اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ بیوی کی رضامندی کے بغیر یہ طریق اختیار کیا جاوے۔یہ مسئلہ گو اس زمانہ کے لحاظ سے ایک بالکل غیراہم سا مسئلہ تھا مگر موجودہ زمانہ میں اس نے خاصی اہمیت اور دلچسپی اختیار کر لی ہے۔ل : سورۃ بنی اسرائیل :۳۲ ابن ماجہ بحوالہ مشکوۃ کتاب النکاح باب المباشرت فصل ثالث