سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 358
۳۵۸ -۱۲ پسند نہ کریں تو پھر ان سے کہو کہ اپنے مذہب پر رہو لیکن مسلمانوں کی عداوت اور ان سے جنگ کرنا چھوڑ دو اور اسلامی حکومت کے ماتحت آ جاؤ۔اگر وہ لوگ یہ بھی نہ مانیں تو پھر اس کے بعد تمہیں ان سے لڑنے کی اجازت ہے۔نیز جب آپ کوئی فوجی دستہ روانہ فرماتے تھے تو اسے نصیحت فرماتے تھے کہ اُغْرُوا بِسْمِ اللهِ وَقَاتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلَا تَغْلُوا وَلَا تَغْدِرُوا وَلَا تَمْتُلُوا وَلَا تَقْتُلُوا وَلِيْداً وَلَا امْرَأَةً وَلَا تَقْتُلُوا أَصْحَابَ الصَّوَامِعِ وَلَا تَقْتُلُوا شَيْخًا فَانِيًا وَلَاطِفْلاً وَلَا صَغِيراً وَلَا اِمْرَأَةً وَاصْلِحُوا وَاحْسِنُوا إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ " یعنی اے مسلمانو! نکلو اللہ کا نام لے کر اور جہاد کر و حفاظت دین کی نیت سے۔مگر خبر دار مال غنیمت میں بد دیانتی نہ کرنا اور نہ کسی قوم سے دھو کہ کرنا۔اور نہ دشمنوں کے مقتولوں کا مثلہ کرنا اور نہ بچوں اور عورتوں اور مذہبی عبادت گاہوں کے لوگوں کو قتل کرنا اور نہ بہت بوڑھوں کو قتل کرنا اور ملک میں اصلاح کرنا۔اور لوگوں کے ساتھ احسان کا معاملہ کرنا۔کیونکہ تحقیق خدا تعالیٰ احسان کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔اور حضرت ابوبکر کے متعلق لکھا ہے کہ وہ جب کسی فوج کو روانہ فرماتے تھے تو اس کے امیر کو یہ نصیحت کیا کرتے تھے کہ الَّذِيْنَ زَعَمُوا أَنَّهُمْ حَبَسُوا أَنْفُسَهُمْ لِلَّهِ فَذَرْهُمْ وَمَا زَعَمُوا أَنَّهُمْ حَبَّسُوا أَنْفُسَهُمْ لَهُ وَلَا تَقْطَعَنَّ شَجَراً مُشْمِراً وَلَا تُخْرِبَنَّ عَامِراً - یعنی وہ لوگ جنہوں نے اپنے خیال میں اپنے آپ کو خدا کی عبادت کے لئے وقف کر رکھا ہے ان کو کچھ نہ کہنا اور اسی طرح جس چیز کو وہ مقدس سمجھتے ہوں اسے بھی کچھ نہ کہنا اور پھل دار درخت کو نہ کاٹنا اور نہ کسی آبادی کو ویران کرنا۔“ یہ یاد رکھنا چاہئے کہ عرب میں یہ دستور تھا کہ بعض اوقات لڑائی میں دشمن کے بچوں اور بوڑھوں اور عورتوں کو قتل کر دیتے تھے اور بعض اوقات نہایت بے رحمی کے ساتھ دشمن کے مقتولوں کے ہاتھ پاؤں اور ناک کان وغیرہ کاٹ ڈالتے تھے جسے مُثلہ کرنا کہتے تھے اور دشمن کے اموال و امتعہ اور ان کی آبادی کو تباہ وبرباد کر دیتے تھے اور عہد و پیمان کی تو کوئی قیمت ہی نہ تھی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سب باتوں سے روک دیا۔مذہبی لوگوں اور مذہبی چیزوں کی حفاظت کے طریق میں بھی اسلام نے ایک نمایاں ا : مسلم وابوداؤد ابوداؤد : مسلم ے : طحاوی هه : موطا امام مالک