سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 18 of 1001

سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 18

۱۸ ہو؟ حالانکہ حضرت عمرؓ کے سامنے جب یہ حدیث بیان کی گئی تو انہوں نے فرمایا کہ ہم ایک عورت کے بیان پر قرآن اور سنت رسول کو نہیں چھوڑ سکتے کیونکہ نہیں معلوم کہ اصل بات کیا تھی اور اس نے کیا سمجھا ، یا اصل بات کیا تھی اور اسے کیا یا درہا۔“ اس حدیث میں گویا حضرت عمر خلیفہ ثانی ایک صحابیہ کی روایت کو اس بنا پر رڈ کرتے ہیں کہ وہ ان کی رائے میں قرآنی تعلیم اور سنت رسول کے خلاف ہے اور اس کی توجیہ یہ کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جو کچھ فرمایا ہوگا اُسے یا تو وہ کبھی نہیں ہوگی یا بعد میں بھول گئی ہوگی۔بہر حال حضرت عمرؓ نے درایت کی بنا پر ایک روایتی لحاظ سے صحیح حدیث کو رد کر دیا اور جمہور اسلام کا یہی فتویٰ ہے کہ فاطمہ کی روایت غلط تھی اور حضرت عمرؓ کا خیال درست ہے۔پھر ایک اور حدیث میں آتا ہے: عَنْ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ أَنَّهُ سَمِعَ عُتُبَانَ بْنَ مَالِكِ الْأَنْصَارِى يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اَنَّ اللهَ قَدْ حَرَّمَ عَلَى النَّارِ مَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ يَبْتَغِي بِذَالِكَ وَجُهُ اللهِ قَالَ مَحْمُودُ فَحَدَّثْتُهَا قَوْمًا فِيهِمُ أبُو أَيُّوبَ صَاحِبُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَانْكَرَ هَا عَلَيَّ اَبُوْ أَيُّوبَ وَقَالَ وَاللهِ مَا أَظُنُّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا قُلْتُ قَطُّ یعنی محمود بن الربیع روایت کرتے ہیں کہ میں نے عتبان بن مالک سے یہ سُنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے ہر اس شخص پر دوزخ کی آگ حرام کر دی ہوئی ہے جو سچی نیت سے خدا کی رضا کی خاطر لا إِلهَ إِلَّا اللہ کا اقرار کرتا ہے لیکن جب میں نے یہ روایت ایک ایسی مجلس میں بیان کی جس میں ابوایوب انصاری صحابی بھی موجود تھے تو ابوایوب نے اس روایت سے انکار کیا اور کہا خدا کی قسم! میں ہرگز نہیں خیال کر سکتا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات فرمائی ہو۔“ اس حدیث میں حضرت ابوایوب انصاری نے ایک ایسی حدیث کو جو اصول روایت کے لحاظ سے صحیح تھی اپنی درایت کی بنا پر قبول کرنے سے انکار کر دیا۔اور گو یہ ممکن ہے کہ حضرت ابوایوب کا استدلال درست نہ ہو مگر بہر حال یہ حدیث اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ صحابہ یونہی کو رانہ طور پر ہر روایت کو : بخاری ابواب التطوع باب صلوة النوافل جماعة