سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 256
۲۵۶ ۴ - سعد بن عبادہ قبیلہ خزرج کے خاندان بنو ساعدہ سے تھے اور تمام قبیلہ خزرج کے رئیس تھے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں ممتاز ترین انصار میں شمار ہوتے تھے۔حتی کہ آنحضرت کی وفات پر بعض انصار نے انہی کو خلافت کے لیے پیش کیا تھا جس کی وجہ سے وہ خلافت ابوبکر کے سوال پر متزلزل ہو گئے تھے۔حضرت عمرؓ کے زمانہ میں فوت ہوئے۔۵- البراء بن معرور قبیلہ خزرج کے خاندان بنو سلمہ سے تھے اور بڑے معمر اور بزرگ آدمی تھے۔ہجرت سے پہلے ہی وفات پاگئے۔۶ - عبد اللہ بن رواحہ قبیلہ خزرج کے خاندان بنو حارث سے تھے اور مدینہ کے مشہور شاعر اور اول درجہ کے مخلصین میں سے تھے۔جنگ موتہ میں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ہوئی تھی حضرت جعفر بن ابی طالب کی شہادت کے بعد یہ امیر العسکر ہوئے اور لڑتے لڑتے شہادت پائی۔ے۔عبادہ بن صامت قبیلہ خزرج کے خاندان بنو عوف میں سے تھے اور علماء صحابہ میں شمار ہوتے تھے۔ان سے کئی احادیث مروی ہیں۔حضرت عثمان کی خلافت میں فوت ہوئے۔سعد بن الربيع قبیلہ خزرج کے خاندان بنو ثعلبہ میں سے تھے۔بڑے مخلص اور ممتاز صحابی تھے۔حضرت ابو بکر انہیں بڑی عزت کی نظر سے دیکھتے تھے۔جنگ اُحد میں شہید ہوئے۔۹ - رافع بن مالک ان کا ذکر اوپر گذر چکا ہے۔قبیلہ خزرج کے خاندان بنی زریق میں سے تھے۔جب یہ اسلام لائے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو وہ قرآنی سورتیں عطا فرما ئیں جو اس وقت تک نازل ہو چکی تھیں۔جنگ احد میں شہید ہوئے۔