سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 143 of 1001

سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 143

۱۴۳ مانتے ہیں۔جس پر ہر قل نے کہا اور خوب کہا کہ اللہ کے رسولوں کو شروع شروع میں چھوٹے لوگ ہی مانا کرتے ہیں لے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا بیعت لینے کا طریق اس موقع پر یہ ذکر نامناسب نہ ہوگا کہ جب کوئی شخص مسلمان ہونے کے لئے آتا تھا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ طریق تھا کہ آپ اس کے ہاتھ کو اپنے ہاتھ میں لے کر مقررہ الفاظ میں اسلام کا اقرار کرواتے تھے اور یہ عہد لیتے تھے کہ آئندہ وہ ہر معروف امر میں آپ کی فرمانبرداری کرے گا۔اسلام کے اقرار میں اصولی باتوں کا صراحت کے ساتھ ذکر کروا کے اقرار لیا جاتا تھا مثلاً یہ کہ خدا کو ایک واحد لا شریک یقین کروں گا اور کسی قسم کا شرک نہیں کروں گا اور ہر قسم کے اعمال شنیعہ مثلاً چوری، زنا، قتل، جھوٹ وغیرہ سے پر ہیز کروں گا وغیرہ وغیرہ۔عورتوں سے بیعت لیتے ہوئے آپ اقرار تو یہی لیتے تھے جو مردوں سے لیا جاتا تھا ، مگر آپ عورتوں کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں نہیں لیتے تھے بلکہ صرف زبانی اقرار لے لیا جاتا تھا۔بعد میں جب جہاد بالسیف کے متعلق احکام نازل ہوئے تو آپ نے بیعت میں جہاد کے متعلق بھی الفاظ زیادہ فرما دیئے، لیکن عورتوں کی بیعت آخر تک اسی ابتدائی صورت میں قائم رہی ہے بیعت کے علاوہ بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ طریق تھا کہ آپ غیر محرم عورتوں کے ساتھ مصافحہ نہیں کرتے تھے۔اور پر وہ کا حکم نازل ہونے کے بعد تو شرعاً غیر محرم مرد و عورت کا ایک دوسرے پر اپنی زینت کا اظہار خواہ وہ نظر کے ذریعہ ہو یا لمس وغیرہ کے ذریعہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے ابتدائی اخفا اور قریش کا رویہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ابتداء میں قریباً تین برس تک اسلام کی تبلیغ کو عموماً خفیہ رکھا۔چنانچہ اس زمانہ میں مسلمانوں کا کوئی خاص مرکز بھی نہ تھا جہاں وہ جمع ہو سکتے۔بلکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور دیگر مسلمانوں کی تبلیغ سے جو متلاشیان حق آتے تھے اُن سے آپ عموماً اپنے مکان کے اندر ہی ملتے تھے یا شہر سے باہر کسی جگہ ملاقات فرماتے تھے۔اس اخفا کا یہاں تک اثر تھا کہ بعض اوقات خود مسلمانوں کو ایک دوسرے کے اسلام کا پتہ نہ ل : بخاری باب بدء الوحی : ابن ہشام ذکر بیعت عقبہ اولیٰ و عقبہ ثانیہ و قرآن شریف سورة ممتحنه رکوع ۲ و بخاری باب وفود الانصار الی النبی صلی اللہ علیہ وسلم۔نیز بخاری کتاب الاحکام باب بیعۃ النساء : بخاری کتاب الاحکام باب بیعۃ النساء قرآن کریم سورة نور : ۳۱