سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 722
۷۲۲ أَوْ أَرَدْتُ أَنْ أُرْسِلَ إِلَى أَبِي بَكْرِ وَابْنِهِ حَتَّى اَكْتُبَ كِتَابًا فَأَعْهَدُ أَنْ يَتَمَنَّى الْمُتَمَنَّوْنَ وَيَقُولُ قَائِلٌ أَنَا أَوْلَى ثُمَّ قُلْتُ يَأْبَى اللَّهُ وَيَدْفَعُ الْمُؤْمِنُونَ اَوْيَدْفَعُ اللَّهُ وَيَأْبَى الْمُؤْمِنُونَ یعنی حضرت عائشہؓ روایت کرتی ہیں کہ جس مرض میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہوئے اس کے ابتدا میں آپ نے مجھ سے فرمایا کہ میں نے ارادہ کیا تھا کہ تمہارے باپ اور بھائی کو بلا کر ابو بکر کی خلافت کے متعلق وصیت کر جاؤں تا کہ میرے بعد کوئی دوسرا شخص خلافت کی تمنا میں کھڑا نہ ہو جاوے اور یہ دعوی نہ کر دے کہ میں ابوبکر کی نسبت خلافت کا زیادہ حق دار ہوں مگر پھر میں نے اس خیال سے یہ ارادہ ترک کر دیا کہ مومنوں کی جماعت ابو بکر کے سوا کسی اور شخص کی خلافت پر رضامند نہ ہوگی اور نہ ہی خدا کسی اور شخص کی خلافت کو قائم ہونے دے گا۔اس حدیث سے یہ بات واضح طور پر ثابت ہوتی ہے کہ گودینی خلفاء کا انتخاب بظاہر لوگوں کے مشورہ سے ہوتا ہے مگر در حقیقت ان کے انتخاب میں خدا کا دست غیبی کام کرتا ہے اور یہی اسلامی خلافت کا سچا فلسفہ ہے کہ بظاہر انتخاب مومن کرتے ہیں مگر حقیقتا تصرف خدا کا ہوتا ہے یعنی ایک مرسل و مامور کی بعثت کے زمانہ کی طرح خدا خود تو سامنے نہیں آتا مگر اس کی مخفی تاریں لوگوں کے قلوب کو کھینچ کھینچ کر خلافت کے اہل شخص کی طرف مائل کر دیتی ہیں۔اندریں حالات دینی خلفاء کے متعلق خواہ ان کا انتخاب بظاہر مشورہ ہی کے طریق پر ہوتا ہے۔میعادی انتخاب کا سوال یا انتخاب کے بعد عزل کا سوال بالکل خارج از بحث ہے اور اسی لئے خدا نے ایسے خلفاء کی اطاعت میں داخل نہ ہونے والوں یا داخل ہو کر اطاعت سے خارج ہونے والوں کو باغی قرار دیا ہے اور عقلاً بھی غور کیا جاوے تو دینی خلفاء کا انتخاب میعادی نہیں ہونا چاہئے اور نہ انتخاب کے بعد ان کے عزل کا سوال اٹھنا چاہئے کیونکہ دینی تعلق کی بنیا د عقیدت اور اخلاص پر ہوتی ہے اور دینی خلیفہ امام کا مرتبہ رکھتا ہے اور گو وہ احکام شریعت کے ماتحت ہوتا ہے اور ان میں کسی قسم کی کمی بیشی کرنے کا حق نہیں رکھتا مگر شریعت کی تشریح اور نفاذ کا کام اسی سے تعلق رکھتا ہے اور دینی سیاست کلیتا اسی کے ہاتھ میں ہوتی ہے اور اعمال میں بھی وہ امت کے لئے گویا ایک نمونہ سمجھا جاتا ہے۔پس اس قسم کے روحانی تعلق کو میعادی قرار دینا یا لوگوں کے لئے ایسے تعلق : بخاری کتاب الاحکام باب الاستخلاف مسلم باب من فضائل ابی بکر مخلوطاً آج کل کی سیاسی اصطلاحات کی رو سے کہہ سکتے ہیں کہ گویا اس معاملہ میں خدا تعالیٰ وائر پلر (WIREWPULLER) کا کام دیتا ہے