سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 478
CLA اب مسلمانوں کے لئے بھی ناجائز ہے کہ کفار کے قیدیوں کو مسلمانوں کی انفرادی حراست میں تقسیم کر کے کوئی رنگ غلامی کا پیدا کریں۔باقی رہا غلاموں اور جنگی قیدیوں کے ساتھ سلوک کرنے کا معاملہ سواس میں اسلام نے وہ منصفانہ اور محسنانہ تعلیم دی ہے کہ جس کی نظیر کوئی قوم کسی زمانہ میں پیش نہیں کر سکتی۔اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ وَبَارِک وَسَلَّمْ