سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 349 of 1001

سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 349

۳۴۹ إِذَا لَقِيتَ عَدُوَّكَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ فَادْعُهُمْ إِلَى ثَلْثِ خِلَالٍ فَإِنْ أَجَابُوكَ فَاقْبِلُ مِنْهُمْ وَكَفِّ عَنْهُمْ أَدْعُهُمْ إِلَى الْإِسْلامِ فَإِنْ اَجَابُوكَ فَاقْبِلُ مِنْهُمْ وَكَفٌ هُمْ ثُمَّ ادْعُهُمْ إِلَى التَّحَوُّلِ مِنْ دَارِهِمْ إِلَى دَارِ الْمُهَاجِرِينَ وَاخْبِرُهُمْ أَنَّهُمْ إِنْ فَعَلُوا ذَالِكَ فَلَهُمْ مَا لِلْمُهَاجِرِينَ وَعَلَيْهِمْ مَا عَلَيْهِمْ فَإِنْ أَبَوا أَنْ يَتَحَوَّلُوا مِنْهَا فَاخْبِرُهُمُ أَنَّهُمْ يَكُونُونَ كَأَعْرَابِ الْمُسْلِمِينَ يَجْرِى عَلَيْهِمْ حُكْمُ اللَّهِ تَعَالَى الَّذِي يَجُرِى عَلَى الْمُؤْمِنِينَ وَلَا يَكُونُ لَهُمْ فِي الْغَنِيْمَةِ وَالْفَيءِ شَيٍّ إِلَّا أَنْ يُجَاهِدُوا مَعَ الْمُسْلِمِينَ وَإِنْ هُمُ اَبَوْا فَسَلْهُمُ الْجِزْيَةَ فَإِنْ هُمْ أَجَابُوكَ فَاقْبِلْ مِنْهُمْ وَكَفَّ عَنْهُمْ فَإِنْ آبَوُا فَاسْتَعِنُ بِاللَّهِ وَقَاتِلُهُمْ یعنی بریدہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی فوجی دستہ روانہ کرتے تھے تو اس کے امیر کو یہ نصیحت فرمایا کرتے تھے کہ جب تم اپنے دشمنوں کے سامنے ہو یعنی اس قوم سے تمہاری مٹھ بھیڑ ہو جاوے جن سے تمہاری لڑائی چھڑی ہوئی ہے تو لڑائی شروع کرنے سے پہلے انہیں تین باتوں کی دعوت دیا کرو۔اگر ان تینوں میں سے وہ کوئی ایک بھی مان لیں تو پھر ان سے مت لڑو۔سب سے پہلے انہیں اسلام کی دعوت دو۔اگر وہ مان لیں تو ان کے اسلام کو قبول کرو اور ان سے اپنا ہاتھ کھینچ لو۔پھر اس کے بعد تم ان کو مدینہ کی طرف ہجرت کرنے کی تحریک کرو اور ان سے کہو کہ اگر وہ ہجرت کریں گے تو ان کو مہاجرین کے حقوق دئے جائیں گے اور مہاجرین والی ذمہ داری بھی ان پر ہوگی۔اگر وہ ہجرت پر رضا مند نہ ہوں تو پھر ان سے کہہ دو کہ وہ اسلام میں تو داخل ہو جائیں گے لیکن مہاجرین کے حقوق ان کو نہیں ملیں گے کیونکہ وہ صرف جہاد فی سبیل اللہ سے حاصل ہوتے ہیں۔اور اگر وہ تمہاری دعوت اسلام کو ہی رد کر دیں تو پھر ان سے کہو کہ ٹیکس دینا قبول کر کے اسلامی حکومت کے ماتحت آ جاؤ۔اگر وہ یہ صورت مان لیں تو پھر بھی ان سے لڑائی مت کرو لیکن اگر وہ انکار کریں تو پھر خدا کا نام لے کر ان سے لڑو۔“ پھر روایت آتی ہے کہ : عَنِ الْحَارِثِ بْنِ مُسْلِمِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ بَعَثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ ل : مسلم وابوداؤ دوترندی