سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 350 of 1001

سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 350

۳۵۰ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِى سَرْيَةٍ فَلَمَّا بَلَغْنَا الْمَغَارَ اسْتَحْتَقْتُ فَرَسِي فَسَبِقُتُ أَصْحَابِي فَتَلَقَّانِى أَهْلُ الْحَيِّ بِالرَّنِينَ فَقُلْتُ لَهُمْ قُولُوا لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فَقَالُوْهَا فَلَا مَنِي أَصْحَابِي فَقَالُوا حَرَّمْتَنَا الْغَنِيْمَةَ فَلَمَّا قَدِمْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرُوهُ بِالَّذِى صَنَعْتُ فَدَعَانِي فَحَسَنَ لِى مَا صَنَعْتُ ثُمَّ قَالَ لِي أَمَا إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى قَدْ كَتَبَ لَكَ بِكُلّ إِنْسَانِ مِنْهُمْ كَذَا وَكَذَا مِنَ الْأَجْرِ وَقَالَ أَمَا إِنِّي سَأَكْتُبُ لَكَ الْوِصَائَةَ بَعْدِي فَفَعَلَ وَخَتَمَ عَلَيْهِ وَدَفَعَهُ إِلَيَّ یعنی حارث بن مسلم بن حارث اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک سریہ میں بھیجا۔جب ہم منزل مقصود پر پہنچے تو میں نے اپنے گھوڑے کو ایر لگا کر اپنے آپ کو ساتھیوں سے آگے کر لیا۔جب قبیلہ کے لوگ مجھے ملے تو وہ اچانک حملہ کی وجہ سے ڈر کر عاجزی کرنے لگ گئے۔جس پر میں نے انہیں اسلام کی دعوت دی اور وہ مسلمان ہو گئے۔اس پر میرے بعض کمزور ساتھیوں نے مجھے ملامت کی کہ تم نے ہمیں غنیمت سے محروم کر دیا ہے۔پھر جب ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں واپس آئے تو لوگوں نے اس واقعہ کی آپ کو اطلاع دی۔آپ نے مجھے بلایا اور میرے فعل کی تعریف کی اور فرمایا کہ تم نے بہت ہی اچھا کام کیا ہے اور پھر کہا کہ خدا نے تمہارے لئے اس قبیلہ کے ہر آدمی کے بدلنے میں اتنا اجر مقرر کیا ہے اور جوش مسرت میں فرمایا کہ آؤ میں تمہیں ایک پر وا نہ خوشنودی لکھ دیتا ہوں تا کہ ہمیشہ کے لئے میری یہ خوشنودی تمہارے پاس رہے۔چنانچہ آپ نے مجھے ایک پروانہ لکھ دیا اور اس پر اپنی مہر ثبت فرمائی۔“ پھر روایت آتی ہے کہ: عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ قَالَ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَاَصَابَ النَّاسُ حَاجَةً شَدِيدَةً وَجَهْدًا فَأَصَابُوا غَنَمًا فَانْتَهَبُوهَا فَإِنَّ قُدُورُنَا لَتُغْلِى إِذْجَاءَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْشِي بِإِكْفَاءِ الْقُدُورِ بِقَوْسِهِ ثُمَّ جَعَلَ يَرْمِلُ اللَّحْمَ بِالتُّرَابِ ثُمَّ قَالَ إِنَّ النَّهْبَةَ لَيُسَتْ بِأَحَلَّ مِنَ الْمَيْتَةِ - : ابوداؤد بحوالہ تلخیص الصحاح کتاب الجہاد : ابوداؤ دوترمذی