سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 306 of 1001

سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 306

۳۰۶ تھی اور سخت بے چینی کی حالت تھی آپ نے ایک دفعہ صبح کے وقت اپنے دروازے کا پردہ اٹھا کر دیکھا تو مسجد میں صحابہ نماز پڑھ رہے تھے۔یہ نظارہ دیکھ کر آپ کا چہرہ اس قدر خوشی سے تمتما اٹھا جیسے کوئی مرجھایا ہوا پھول یکلخت شگفتہ ہو جاوے اور بعض روایات میں ہے کہ آخری فقرہ جو آپ کی زبان سے سنا گیا وہ الصَّلوةُ وَ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ تھا۔یعنی میری امت کے لوگو! نماز اور غلاموں کے متعلق میری تعلیم کو فراموش نہ کرنا۔یہودیوں میں پہلا مسلمان اب تک مسلمان ہونے والے لوگوں میں غالباً بعض مسیحی تو شامل ہو چکے تھے مگر یہودی کوئی نہیں تھا، لیکن اب ہجرت کے بعد یہ سلسلہ بھی شروع ہوا اور گو یہودیوں میں سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں بہت ہی تھوڑے لوگ ایمان لائے لیکن یہ قوم بھی بالکل محروم نہیں رہی۔سب سے پہلا یہودی جو مشرف بہ اسلام ہوا اس کا نام حصین بن سلام تھا۔یہ شخص مدینہ کا رہنے والا تھا اور یہودیوں میں اپنے علم وفضل کی وجہ سے بہت اثر رکھتا تھا۔ابھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں ہی تھے کہ یہ شخص آپ کے دعوی کوسن کر کچھ کچھ اسلام کی طرف مائل ہو چکا تھا، مگر ابھی تک اس نے اپنی اس حالت کا کسی سے اظہار نہیں کیا تھا۔جب آپ مدینہ میں تشریف لائے تو یہ شخص خفیہ طور پر آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور چونکہ طبیعت میں سعادت تھی پہلی ملاقات میں ہی مسلمان ہو گیا۔مسلمان ہونے کے بعد اسے یہ شوق ہوا کہ اس کی قوم کے لوگ بھی اس نور سے محروم نہ رہیں جس سے خدا نے اس کے سینے کو منور کیا تھا۔چنانچہ اس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے درخواست کی کہ آپ یہودیوں کے سر بر آوردہ لوگوں کو اپنے پاس بلائیں اور انہیں اسلام کی تبلیغ کریں اور ان سے میرے متعلق رائے دریافت فرمائیں کہ میں ان میں کیسا آدمی سمجھا جاتا ہوں تا کہ اگر وہ میرے متعلق اچھی رائے کا اظہار کریں تو شاید میرے اسلام لانے کی خبر ہی ان کی ہدایت کا موجب ہو جاوے۔چنا نچہ حصین بن سلام ایک طرف ہو کر چھپ گئے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہودی عمائد کو اپنے پاس بلا کر اسلام کی تبلیغ کی مگرانہوں نے نہ مانا۔اس کے بعد آپ نے حصین بن سلام کے متعلق رائے دریافت کی۔جس پر انہوں نے حصین کے علم وفضل کی بڑی تعریف کی اور کہا کہ وہ ہمارا سردار اور ابن سردار ہے وغیر ذالک۔آپ نے کہا دیکھو اگر وہ مسلمان ہو جائے تو پھر تم بھی مسلمان ہونے کے لئے تیار ہو گے؟ انہوں نے کہا نعوذ باللہ ایسا کبھی نہیں ہو سکتا کہ حصین مسلمان ہو جاوے۔آپ نے حصین کو آواز دی اور وہ لے : یہ جملہ حوالہ جات معتبر کتب حدیث سے ماخوذ ہیں