سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 307
۳۰۷ اپنے چھپنے کی جگہ سے باہر آگئے اور یہودی عمائدہ سے مخاطب ہو کر کہنے لگے کہ اے میری قوم کے لوگو! خدا کا تقوی اختیار کرو اور اس کے عذاب کو اپنے اوپر مت لو تم جانتے ہو کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر تمہاری کتاب میں موجود ہے اور وہ وہی نبی ہیں جس کا تمہیں وعدہ دیا گیا تھا۔پس خدا سے ڈرو اور انکار کی طرف قدم نہ بڑھاؤ۔یہ سن کر پہلے تو یہودی لوگ سخت مبہوت ہو گئے اور پھر کہنے لگے کہ ہم حصین کی بات نہیں مانتے یہ جھوٹا اور کذاب ہے اور پھر حصین بن سلام کو گالیاں دیتے ہوئے آپ کی مجلس سے اٹھ گئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمان ہونے پر حصین کا نام بدل کر عبد اللہ کر دیا اور اسی نام سے وہ تاریخ وحدیث میں معروف ہیں۔دراصل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ طریق تھا کہ جب کوئی شخص مسلمان ہوتا تھا تو عام طور پر اس کا وہی نام رہنے دیتے تھے جو پہلے ہوتا تھا ہاں اگر کسی شخص کا نام مشرکانہ ہوتا تھا تو آپ اسے بدل دیتے تھے۔حصین بن سلام کا نام مشر کا نہ تو نہیں تھا لیکن غالبا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خیال سے کہ یہ شخص یہود میں سے پہلا نو مسلم ہے اس کے نام کو خالص اسلامی رنگ میں بدلنا مناسب خیال فرمایا۔اہل فارس میں پہلا مسلمان اسی زمانہ کے قریب قریب سلمان فارسی مسلمان ہوئے۔سلمان ملک فارس کے بسنے والے تھے اور ابتداء زرتشتی مذہب کے پیرو تھے لیکن فطری سعادت نے اس مذہب کی اس وقت کی حالت پر تسلی نہ پائی اور وہ کسی بہتر مذہب کی تلاش میں وطن سے نکلے اور بالآخر شام میں آکر عیسائی ہو گئے۔اسی زمانہ میں کسی لوٹ مار میں وہ غلام بنالئے گئے۔مگر یہی غلامی ان کے اسلام کا باعث بن گئی۔کیونکہ کئی آقاؤں کے تبادلہ کے بعد بالآخر مدینہ کے ایک شخص نے انہیں خرید کر اپنے پاس رکھ لیا۔چنانچہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ میں تشریف لائے تو سلمان آپ کی خدمت میں حاضر ہو کر مسلمان ہو گئے پھر انہوں نے آہستہ آہستہ روپے کا انتظام کر کے اپنے آقا سے آزادی حاصل کرلی اور سب سے پہلی مرتبہ وہ غزوہ خندق میں شریک جہاد ہوئے اور انہی کے مشورے سے خندق کھودی گئی۔مسلمان نہایت پارسا اور متقی آدمی تھے اور بالکل درویشانہ زندگی گزارتے تھے۔ان سے ایک دفعہ کسی شخص نے دریافت کیا کہ آپ کے باپ کا کیا نام ہے تو انہوں نے نہایت سادگی سے جواب دیا کہ میں ابن اسلام ہوں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ ان کے متعلق فرمایا کہ سَلْمَانُ مِنَّا أَهْلَ الْبَيْتِ یے کہ سلمان ہم اہل بیت میں سے ہیں اور ایک دفعہ جب کہ یہ قرآنی آیت ا : طبقات ابن سعد