سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 91
۹۱ کعبہ کے ارد گرد مکانات کی تعمیر اس موقع پر یہ ذکر کردینا بھی مناسب ہوگا کہ قصی کے زمانہ تک کسی قوم نے کعبہ کے پاس مکان نہیں بنائے تھے بلکہ اس سے کچھ ہٹ کر عارضی گھروں اور خیموں میں رہتے تھے لیکن قمی تحریک سے قریش نے کعبہ کے چاروں طرف مکانات تیار کر لیے اور مکہ گویا با قاعدہ شہر ہو گیا۔لیکن یہ مکانات کعبہ کے ساتھ ملحق نہ تھے بلکہ حاجیوں کے طواف کے واسطے کعبہ کے چاروں طرف کافی جگہ درمیان میں چھوڑ دی گئی تھی۔یہ جگہ گویا مسجد حرام کا صحن تھا۔خلفائے راشدین کے زمانہ میں اس جگہ کی تنگی محسوس کی گئی اور اردگرد کے مکانات گرا کر مسجد حرام کا صحن وسیع کر دیا گیا۔کعبہ اور مسجد حرام کا نقشہ جس حالت میں کہ وہ اب ہے یہ ہے: (دیکھئے اگلے صفحہ پر )