سیرت حضرت اماں جان

by Other Authors

Page 47 of 326

سیرت حضرت اماں جان — Page 47

47 اولاد کو ہر قسم کی دینی و دنیوی نعماء سے بہرہ ور فرما۔آمین ہم ہیں آپ کے غم میں شریک ہونے والی ممبرات لجنہ اماءاللہ مرکز بیر بوہ کے قرارداد نصرت گرلز کالج نصرت گرلز کالج کی طالبات اور سٹاف ایک ایک غیر معمولی اجلاس کالج میں منعقد ہوا۔پرنسپل صاحبہ کالج نے ایک مختصر مگر نہایت مؤثر تقریر فرمائی۔آپ نے حضرت ام المومنین کی رحلت کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وصال الی اللہ کے بعد سب سے بڑا ابتلاء جماعت کے لئے قرار دیا۔آپ نے کہا کہ اس مقدس وجود کی جدائی پر آنکھیں ہمیشہ ہی اشکبار اور دل بے قرار رہیں گے۔لیکن اگر جماعت کی بہنیں اور خصوصاً طالبات حضرت ام المومنین رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے خصائل محمودہ کو اپنا لیں۔تو حضرت ممدوحہ کی شان ایک حد تک دنیا میں قائم رہے گے۔پرنسپل صاحبہ نے آپ کی بہت سی نا در صفات کا ذکر فرمایا۔لیکن خصوصا حضرت مدوحہ کی اپنے ہاتھ سے کام کرنے کی عادت غرباء پروری مہمان نوازی اور ناپسندیدہ باتوں کے سننے سے احتراز کا ذکر فرمایا۔بالآخر یہ بھی فرمایا کہ اس کالج کا نام حضرت ام المومنین رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے ہمیشہ زندہ رہنے والے نام پر ہے۔اس لئے کالج سے ہر وہ جو وابستہ ہے۔اس کا فرض ہے کہ وہ اپنے کردار کو اور اعمال کو انہیں کے نمونہ پر ڈھالے۔کالج کا سٹاف اور طالبات نہایت ہی خلوص اور محبت کے جذبات کے ساتھ حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ و خاندان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ اظہار عقیدت و ہمدردی کرتے ہیں۔قرار داد مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ حضرت ام المومنین رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی وفات پر مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ نے اپنے ایک ہنگامی اجلاس منعقده مورخه ۲۸ مئی ۱۹۵۲ء میں مندرجہ ذیل ریزولیوشن کے ذریعہ اپنے جذبات کا اظہار کیا۔مجلس خدام الاحمدیہ کا مرکز یہ کا یہ اجلاس سیدۃ النساء حضرت ام المومنین رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی وفات پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتا ہے۔ان اللہ انا الیہ راجعون۔مشفق اور محسن اماں جان کی وفات خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام، سلسلہ احمدیہ، خادمان سلسلہ کیلئے جس قدر تکلیف اور صدمہ کا موجب ہوئی ہے۔الفاظ سے بیان نہیں کر سکتے۔ہماری آنکھیں غمناک اور دل مجروح ہیں اور ہماری روحیں سخت بے