سیرت حضرت اماں جان

by Other Authors

Page 48 of 326

سیرت حضرت اماں جان — Page 48

48 چین اور مضطرب ہیں۔اس کے بعد ہم ہر حال میں اپنے رب کی مشیت پر راضی اور اس کی مشیت پر خوش ہیں۔اور اس کے آستانہ پر جھکتے ہوئے یہ دعا کرتے ہیں۔کہ اللہ تعالیٰ سیدۃ النساء حضرت ام المومنین رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے درجات بلند کرے۔اور آپ اپنے فضل اور رحمت کی بارشیں برسائے۔اور آپ کی مبارک اولا داور نسل کو اپنے سایہ عاطفت میں رکھے۔اور جو برکات آپ سے وابستہ تھیں۔ان کو قائم و دائم رکھے۔یہ صدمہ اور بھی بڑھ جاتا ہے جب ہم یہ تصور کرتے ہیں کہ یہ مبارک وجود اپنے آقا اور سرتاج حضرت مسیح موعود علیہ السلام والصلوۃ کے پہلو میں ابدی نیند سونے کی بجائے ایک دور افتادہ جگہ میں مدفون ہے۔بہر حال ہم اپنے خدا کی تقدیر پر راضی ہیں۔العين تدمع و القلب و يحزن ولا نقول الا بما يرضى به ربنا۔