سیرت حضرت اماں جان — Page 91
91 پر آپ دیوار کی جانب بیٹھتے تھے۔دوسرے لوگ کچھ دیوار کی طرف اور کچھ آپ کے مقابل پر بیٹھتے تھے۔اس زمانہ میں کھانا گھر میں ہی پکا کرتا تھا اور اندر سے باہر آجایا کرتا تھا۔ایک دفعہ مہمانوں کو سالن اچھا نہ ہونے کی شکایت پیدا ہوئی اس پر حضرت اماں جان نے مہمانوں کے لئے اپنے ہاتھوں سے چنے کی دال پکا کر بھجوائی۔وہ دال گھوٹو یں تھی اور بڑی لذیذ تھی۔متاہلانہ زندگی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پہلی بیوی۔سے حضور کے عرصہ سے تعلقات نہیں تھے۔حضرت اُم المومنین سے شادی کے بعد حضور نے ان سے جا کر فرمایا کہ آپ یا مجھ سے طلاق لے لیں یا مجھے اپنے حقوق زوجیت معاف کر دیں ، انہوں نے کہا کہ میں حقوق زوجیت معاف کرتی ہوں۔اس کے بعد حضرت اماں جان ان سے ملنے جاتی رہتی تھیں۔اور وقتاً فوقتا ان کی اعانت کرتی رہتی تھیں۔