سیرت حضرت اماں جان

by Other Authors

Page 92 of 326

سیرت حضرت اماں جان — Page 92

92 60 چن لیا تو نے مجھے اپنے مسیحا کے لئے حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ نوراللہ مرقدها تحریر فرماتی ہیں: (نوٹ: یہ مضمون مجلس خدام الاحمدیہ گول بازار کے زیر اہتمام جلسہ سیرۃ حضرت اماں جان کے موقع پر ۲۰ را پریل ۱۹۵۹ء کو پڑھا گیا۔مرتب۔) زوجہ مطہرہ آپ میں سے کوئی ایسا نہ ہوگا جس نے یہ دعائے حضرت مسیح موعود علیہ السلام بزبان حضرت اماں جان علیہا السلام نہ پڑھی ہو گی۔یہ مصرعہ آپ کو اس وجود کی اہمیت اور بزرگی کا مرتبہ سمجھانے کے لئے کافی ہے کہ جس کو خدا تعالیٰ نے اپنے مسیحا کے لئے چن کر چھانٹ لیا وہ کیا چیز ہوگی ؟ حضرت اُم المومنین رضی اللہ عنہا کا وجود بھی اس زمانہ کی مستورات کے لئے اللہ تعالیٰ نے ایک نمونہ بنا کر اپنے مرسل مسیح موعود اور مہدی علیہ السلام اور معہود علیہ السلام کے لئے رفیق حیات منتخب فرما کر بھیجا تھا۔اور آپ کی تمام حیات، آپ کی زندگی کا ہر پہلو اس پر روشن شہادت دیتارہا۔اور دے رہا ہے اور ہمیشہ تاریخ احمدیت میں مہر درخشاں کی مانند چمک دکھلا کر شہادت دیتا رہے گا۔آپ نیک ،عصمت مآب اور تابعدار بنی رہیں۔بہترین رفیق، اشاروں پر چلنے والی سچے دل سے ایمان لانے والی اور اپنے عالی شان شوہر کی عاشق بیوی رہیں۔ملازموں اور تابعین کی نهایت درجه مشفق مالکہ ہمیشہ ثابت ہوئیں۔آپ کی نرمی اور شفقت ملازموں کو بگاڑ تو سکتی تھی۔مگر کوئی فرد آپ پر سختی کا الزام نہ دے سکا نہ دے سکے گا۔انشاء اللہ۔یتا می گیری آپ نے یتیم پالے اور نہایت پیار محبت سے پالے جن لڑکیوں کو پرورش کیا ، ان کے ہر موقعہ پر