سیرت حضرت اماں جان

by Other Authors

Page 55 of 326

سیرت حضرت اماں جان — Page 55

55 حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے نام حضرت اُم المؤمنين نور الله مرقدھا کی وفات پر ہمدردی کے پیغامات حضرت اُم المومنین نوراللہ مرقدھا کی وفات پر کثرت سے اظہار افسوس کے پیغامات موصول ہورہے ہیں جن میں سے چند درج ذیل کئے جاتے ہیں۔مکرم مولوی صدر الدین صاحب امیر احمدیہ انجمن اشاعت اسلام لاہور آپ کی والدہ صاحبہ کی وفات کی خبر سن کر بہت رنج ہوا۔صدرالدین۔چوہدری ظفر اللہ خان صاحب وزیر خارجہ پاکستان حضرت اماں جان کی وفات کی خبر سن کر مجھے سخت تکلیف محسوس ہوئی۔خدا تعالیٰ آپ پر اپنے افضال کی بارش برسائے۔اور آپ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔ظفر اللہ خان۔مسٹر ومسرسی۔ایس خان صاحب چیف کمرشل مینجر این ڈبلیو آر اماں جان کی وفات کی خبر سن کر مجھے سخت رنج ہوا۔خدا تعالیٰ مرحومہ پر اپنے نعماء و برکات کی بارش نازل فرمائے۔اور اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے۔میں خود حاضر ہوتا۔مگر میری لڑکی سخت بیمار ہے۔چوہدری خلیل احمد صاحب ناصر از واشنگٹن (امریکہ ) امریکن احمدی حضرت اماں جان کی وفات کی اندوہناک خبر سن کر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔اور اس حادثہ المیہ پر حضور اور خاندان مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔خدا تعالیٰ اپنے افضال و برکات کی بارش آپ پر برسائے اور اپنے جوار رحمت میں