سیرت حضرت اماں جان — Page 319
319 اچھی ہو تو جماعت کے نام کوئی پیغام دے کر ممنون کریں۔حضرت اماں جان میرا پیغام یہی ہے کہ میری طرف سے سب کو سلام پہنچے جماعت کو چاہیے کہ تقویٰ اور دینداری پر قائم رہے اور اسلام اور احمدیت کی تبلیغ کی طرف سے کبھی غافل نہ ہو۔اسی میں ساری برکت ہے میں جماعت کے لئے ہمیشہ دعا کرتی ہوں۔جماعت مجھے اور میری اولا دکو اپنی دعاؤں میں یادر کھے۔خاکسار مرزا بشیر احمد : یہ حضرت اُم المومنین اطال الله طلبا حال مقیم ربوہ کا جماعت احمدیہ کے نام پیغام ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس پر عمل کرنے کی توفیق دے۔اور حضرت اماں جان کی صحت اور عمر اور فیوض میں برکت عطا کرے۔خاکسار مرزا بشیر احمد کے فروری ۱۹۵۲ء۔یہ وہ الفاظ ہیں جن میں سے فروری ۱۹۵۲ ء کو حضرت اُم المومنین ادام اللہ فیوضہا کی آواز ریکارڈنگ مشین میں بھری گئی تھی۔یہ آواز احتیاطاً دو دفعہ بھری گئی تھی۔کیونکہ حضرت اماں جان کے ضعف اور نقاہت کی وجہ سے ایک دفعہ کی کوشش میں کچھ غلطی ہوگئی تھی۔امید ہے دونوں ریکارڈوں کو ملانے اور جوڑنے سے پورا پیغام مکمل ہو جائے گا۔اس کے بعد ۲۰ را پریل ۱۹۵۲ء کو حضرت اماں جان ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ دائمی زندگی پانے کیلئے اللہ کے حضور پہنچ گئیں۔ویبقى وجه ربك ذوالجلال والاكرام - والسلام خاکسار مرزا بشیر احمد ربوه یکم جون ۱۹۵۲ء ۲