سیرت حضرت اماں جان

by Other Authors

Page 316 of 326

سیرت حضرت اماں جان — Page 316

316 وتصدیق کرتی ہے۔جہاں وہ الامام المھدی کا ذکر فرماتے ہیں ساتھ ہی یہ بھی فرماتے ہیں: پسرش یادگار یعنی مہدی موعود علیہ السلام کا ایک بیٹا ہوگا۔جو یاد گار ہوگا۔گویا آپ نے رسول اللہ ﷺ کی پیشگوئی يَتَزَوَّجُ وَيُوْلَدُلہ کی تشریح فرمائی ہے۔اور بتایا ہے کہ ویولدلہ “ کا مطلب یہ ہے کہ مسیح موعود یا الامام المہدی کا ایک بیٹا خاص ایسا پیدا ہو گا۔جو آپ کا قائمقام ہو کر آپ کے کام کو آگے بڑھائے گا۔پھر حضرت ولی نعمت اللہ شاہ کی پیشگوئی سے رسول اللہ ﷺ کی دوسری حدیث لا مهدى الا عیسیٰ“ کی بھی تصدیق ہوتی ہے۔اور ثابت ہوتا ہے کہ احادیث میں مہدی اور عیسی دو نام ایک ہی موعود کیلئے استعمال کئے گئے ہیں۔کیونکہ جو بات يَتَزَوَّجُ وَيُولَدُ لَهُ حدیث میں عیسی کے نام سے بیان ہوئی ہے وہی حضرت ولی نعمت اللہ شاہ کی پیشگوئی میں الامام المہدی کے نام سے بیان ہوئی ہے۔حاصل کلام یہ کہ احادیث میں جو کچھ موعود مہدی یا عیسی کیلئے کہا گیا ہے۔وہ ایک ہی موعود ہستی کے لئے کہا گیا ہے۔اور نہ صرف حدیث نبوی ہی سے اس کی تصدیق ہوتی ہے۔بلکہ حضرت ولی نعمت اللہ شاہ کی پیشگوئی نے بھی اس پر مہر تصدیق لگا دی ہے۔اور جیسا کہ ہم نے اوپر عرض کیا ہے۔وہ ” موعود “ ایک پہلو سے امتی اور ایک پہلو سے نبی کہلائے گا۔اس بات کو سمجھ لینے کے بعد ان تمام احادیث کی توضیح بھی اب آسان ہو جاتی ہے۔جن میں کہا گیا ہے۔کہ حضرت عیسی حضرت الامام المہدی کے پیچھے نماز ادا کریں گے۔گویا موعود اگر چہ نبی کہلائے گا مگر ہو گا امتی۔اسی بات کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس الہام میں بھی واضح کیا گیا ہے۔جَرَى اللَّهُ فِي حُلَلِ الْأَنْبِيَاءَ یعنی اللہ تعالیٰ کا جری جو انبیاء علیہم السلام کے لباس میں ہے۔جری اللہ کا ٹکڑا وہ نشان ظاہر کرتا ہے جو مہدی کے نام کے ساتھ وابستہ ہوتی ہے اور فی حلل الانبیاء کا ٹکڑا وہ شان ظاہر کرتا ہے جو عیسے کے نام سے ظاہر ہوتی ہے۔مہدی وہ جری اللہ ہے جو احیائے اسلام کرے گا۔جو از سر نو دین اسلام کو سب ادیان پر غالب کرے گا اور وہ عیسی کا نام اس لئے پائے گا۔کہ مسیح ناصری علیہ السلام کی طرح اس کو بھی نبوت کا لباس دیا جائے گا۔لیکن چونکہ یہ نبوت حضرت محمد علیہ کی نبوت کا ہی پر تو ہوگی۔اس لئے فی حلل الانبیاء کہا گیا ہے۔اور آنحضرت ﷺ کی نبوت کے متعلق ثابت شدہ بات ہے کہ۔