سیرت حضرت اماں جان — Page 317
317 حسن یوسف دم عیسی آنچه خوباں ہمہ بیضا داری دارند تو تنها داری ذیل میں ہم حضرت خواجہ میر محمد ناصر بانی طریقہ محمدیہ اور والد ماجد میر درد کا ایک کشف درج کرتے ہیں۔جس میں حدیث يَتَزَوَّجُ وَيُولَدُ لَهُ ، اور حضرت شاہ نعمت اللہ دہلوی کی پیشگوئی پسرش 66 یادگار بینم کی ایک واضح اور ٹھوس صورت کے ظہور پذیر ہونے کی طرف بد یہ اشارہ پایا جاتا ہے۔جس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے۔کہ الامام المهدى و المسيح الموعود کے ظہور کا زمانہ بہت قریب آ گیا ہے۔کشف حسب ذیل ہے: تاریک کمرہ یکدم غیر معمولی روشنی سے منور ہو گیا۔اور ایک خوبصورت نوجوان جس کے سر پر ایک جواہر نگارتاج تھا سامنے آیا۔اور آگے بڑھ کر آپ کا ہاتھ پکڑ لیا اور فرمایا اے محمد ناصر یہ کیا جبر و ستم ہے جو تو اپنے نفس پر کرتا ہے۔تب انہوں نے دریافت کیا کہ آپ اپنے اسم مبارک سے مجھے آگاہ فرما ئیں اس پر انہوں نے فرمایا۔کہ میں حسن مجتبے بن علی مرتضے ہوں اور میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے منشاء کے ماتحت تمہارے پاس آیا ہوں تا تجھے ولایت اور معرفت سے مالا مال کروں۔“ اس کے بعد حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ۔۔۔۔۔ایک خاص نعمت تھی جو خانوادہ نبوت نے تیرے واسطے محفوظ رکھی تھی۔اس کی ابتداء تجھ پر ہوئی ہے۔اور انجام اس کا مہدی موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ہوگا۔“ (میخانہ درد )