سیرت حضرت اماں جان — Page 254
254 اس لئے جلد واپس کر رہی ہوں۔قادیان میں ایک دفعہ میں آپ کے کمرہ میں داخل ہوئی آپ اس وقت اپنے پلنگ پر بیٹھی ہوئیں خوش الحانی سے بہادر شاہ ظفر کے اس شعر کو بار بار دو ہر ار ہی تھیں کہ وہ جو بیچتے تھے دوائے دل ، وہ دکان اپنی بڑھا گئے اب میں جب اس شعر کو پڑھتی ہوں تو سوچتی ہوں کہ یہ تو ہم پر صادق آتا ہے۔ربوہ میں ایک دن حاضر خدمت تھی۔فرمایا، یہ شعر کس کا ہے۔میں نے عرض کیا مہرباں ہو جائیں گے دردِ جگر ہونے تو دو خود چلے آئیں گے آہوں میں اثر ہونے تو دو آپ نے فرمایا۔مجھے اس طرح پسند ہے مہرباں ہو جائیں گے دل میں تڑپ ہونے تو دو خود چلے آئیں گے دعاؤں میں اثر ہونے تو دو ۱۲۹