سیرت حضرت اماں جان

by Other Authors

Page 223 of 326

سیرت حضرت اماں جان — Page 223

223 بھجوادی۔اور کہلا بھیجا کہ بچوں کو خوب اچھی طرح دودھ پلایا کرو۔وہ گائے ایسی اچھی نسل کی تھی۔سات یا آٹھ سیر پختہ دودھ دیا کرتی تھی۔اس گائے کا ہمارے گھر میں آنا تھا ایسی برکت ہوئی کہ تھوڑے ہی عرصہ میں حالت تنگی کی فراخی میں بدل گئی۔یقین ہے حضرت ممدوحہ نے ہماری حالت سے متاثر ہو کر دعا بھی ضرور کی ہوگی۔میری بیوی اسی گائے کا نصف دودھ گھر کے استعمال کے لئے رکھ لیا کرتیں اور نصف دودھ فروخت کر کے اس کی خوراک وغیرہ کا انتظام کرتیں اس کے بعد ہم شیر دار مویشی رکھنے کے عادی ہو گئے۔اور کوئی دقت نہ رہی۔اے ہمارے خدا ہماری اس محسنہ اور ہمدرد غمگسا رام المومنین پر بے شمارا اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرما اور اس کی آل اور اولاد کی جسمانی اور روحانی پر بھی۔آمین۔۷۸