سیرت حضرت اماں جان

by Other Authors

Page 13 of 326

سیرت حضرت اماں جان — Page 13

13 ستمبر ۱۹۴۰ء: قادیان میں صنعتی سکول کا افتتاح مکرمہ محترمہ زکیه خانم صاحبہ بنت مکرم شیخ محمد لطیف صاحب نے گرلز سکول قادیان کے نزدیک ایک صنعتی سکول کا اجراء کیا۔جس کا افتتاح حضرت اماں جان نور اللہ مرقدہانے ۱۵ ستمبر ۱۹۴۰ء کو فرمایا۔اس موقعہ پر حضرت ام ناصر احمد صاحبہ حضرت سیدہ مریم النساء بیگم ام طاہر صاحبہ، حضرت ام مظفر احمد صاحبہ اور حضرت صاحبزادی ناصرہ بیگم بھی موجود تھیں۔۵۱ دسمبر ۱۹۴۰ء: آپ سر درد کی تکلیف کی وجہ سے بیمار ہو گئیں۔۵۲ جنوری ۱۹۴۱ء: ۲ جنوری ۱۹۴۱، کوسید نا حضرت خلیفہ مسیح الثانی، حضرت سید ہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ حضرت صاحبزادی امتہ القیوم صاحبه، صاحبزادہ مرزا خلیل احمد صاحب،صاحبزادہ مرزا حفیظ احمد صاحب، صاحبزادہ مرزا انور احمد صاحب ، صاحبزادہ مرزا اظہر احمد اور حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب قادیان سے شام پونے چار بجے تبدیلی آب و ہوا کے لئے راجپورہ تشریف لے گئے۔۵۳ مئی ۱۹۴۲ء۔غرباء کے لئے غلہ دینے کی تحریک: ۲۰ رمئی ۱۹۴۲ء سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے خطبہ جمعہ میں احباب جماعت میں تحریک فرمائی کہ وہ غرباء کے لئے پانچ صد من غلہ اپنے گلہ میں سے دیں یا خریدنے کے لئے نقد دیں تاکہ غرباء کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔چنانچہ حضور کے اس فرمان پر کئی احباب وخواتین نے لبیک کہا۔حضرت سیدہ اماں جان نے اس تحریک میں نقدی کی صورت میں مبلغ دس روپے عنایت فرمائے۔۵۴ ۱۹۴۴ء تعلیم الاسلام کالج کے لئے چندہ کی تحریک: ۱۹۴۴ء میں سیدنا حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے تعلیم الاسلام کالج کے لئے ڈیڑھ لاکھ روپے کی چندہ کی تحریک فرمائی۔حضرت اماں جان نے اس مد میں پانچ صد روپے چندہ عطا فرمایا۔۵۵ ۱۹۴۴ء فضل عمر ہوٹل کے لئے تحائف: فضل عمر ہوٹل کا قیام دارالانوار قادیان کے گیسٹ ہاؤس میں عمل میں آیا۔سیدنا حضرت مصلح موعودرضی اللہ عنہ نے اس ہوٹل کا افتتاح فرمایا۔