سیرت حضرت اماں جان

by Other Authors

Page 145 of 326

سیرت حضرت اماں جان — Page 145

145 سنایا گیا۔جس میں مریضوں اور بوڑھوں کو پاکستان چلے جانے کی اجازت دی گئی تھی۔چونکہ میری صحت بھی خراب ہو چکی تھی۔اس لئے میں نے دار الامان کو الوداع کہا اور پاکستان چلا آیا۔سعیدہ کو کہ جس کی موت کے ہم منتظر تھے تندرست پایا اور اللہ تعالیٰ کے حضور سجدۂ شکرانہ ادا کیا۔سعیدہ اللہ تعالیٰ اسے صحیح و سالم رکھے اور لمبی عمر عطا فرمائے آج سوا پانچ برس کی ہے اور کون ہے جو یہ کہنے کی جرات کرے کہ سعیدہ حضرت اُم المومنین رضی اللہ عنہا کی مقبولیت دعا کا ایک زندہ نشان نہیں۔آہ! وہ برگزیدہ اور مہربان ماں جس کے وجود باجود کے ساتھ ہزاروں ہزار رحمتیں اور برکتیں وابستہ تھیں آج ہم میں موجود نہیں۔ہم اس کی دردمندانہ دعاؤں سے محروم ہیں۔افسردہ ومحزون ہیں۔اس کی یاد سے منور اور معمور ہمارے دل اللہ تعالیٰ کے حضور پکار پکار کر کہہ رہے ہیں کہ وہ ہماری اس مقدس ماں کو حضرت محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے انتہائی قرب میں جگہ دے۔آمین ۱۹