سیرت حضرت اماں جان

by Other Authors

Page 131 of 326

سیرت حضرت اماں جان — Page 131

131 روایات بابت سیرت حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم حضرت مولانا قدرت اللہ سنوری نوراللہ مرقدہ تحریر فرماتے ہیں: حسب ارشاد با وجود تنگی وقت کے میں چند واقعات سیرت اُم المومنین رفعہ اللہ تعالیٰ تحریر کر کے ارسال خدمت کرتا ہوں۔ہر ایک مختصر واقعہ کے متعلق آپ کے اخلاق عادات اور شفقت اور بندہ نوازی پر ایک وسیع مضمون لکھا جا سکتا ہے۔معزز احباب اور سامعین خود ہر ایک واقعہ پر غور کر کے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔دستور العمل قرار دے کر مدارج عالیہ حاصل کر سکتے ہیں۔افراد جماعت سے مشفقانہ سلوک چونکہ مرحوم مولوی عبداللہ صاحب سنوری بیعت کے سلسلہ شروع ہونے سے سات سال پہلے مسیح موعود علیہ السلام سے ملتے تھے۔اس لئے ہمارے تعلقات خادمانہ تھے۔اسی وجہ سے میں نے اپنی ہمشیرہ کی شادی کے موقع پر آپ سے سنور جانے کی درخواست کی فاصلہ تقریباً ڈیڑھ صد میل ہوگا آپ نے حضرت خلیفتہ اسیح الثانی سے اجازت لے کر سیدی میاں ناصر احمد صاحب کو ہمراہ لیا اور چند علماء بھی ساتھ تھے اور سنور تشریف لے گئیں۔قریباً دس یوم سنور میرے مکان پر تشریف فرمار ہیں اپنے عملی نمونہ کے علاوہ مختلف نصائح سے بھی ساری جماعت کی عورتوں کو بھی مستفید فرمایا۔واقعہ قبولیت دعا سنور کے قیام کے ایام میں آپ بالا خانہ سے نیچے تشریف لائیں اور صحن میں تشریف فرما تھیں۔میں نے عرض کیا۔کہ سامنے والا دالان میں سیاہ رنگ کی کیڑے مکوڑے نکل کر تکلیف کا باعث ہوتے ہیں اور گرمی کے موسم میں کئی ماہ تک یہ تکلیف دیتے ہیں۔میں نے مختلف طریقوں سے ان کو نکالنے کی کوشش کی یہ مکان میں نہ نکلیں۔مگر یہ ایک جگہ سے دوسری جگہ نکل