سیرت حضرت اماں جان — Page 130
130 وہ مجھ سے پوچھنے لگے کہ مغفور اور مغفورہ میں کیا فرق ہے۔میں کہنے والا تھا تذکیر و تانیث کا۔مگر جلد ہی انہوں نے اپنا کلام یوں مکمل کیا کہ باعتبار اعداد ابجدی۔میں نے کہا پانچ کا۔فرمانے لگے پینتالیس کا ( پنجابی میں پچتالی فرمایا ) اور پھر غائب ہو گئے۔میں کچھ سمجھا نہیں۔آج یہ نکتہ بھی مجھ پر کھلا ہے کہ مغفور کے اعداد (۱۳۲۶) ہیں اور یہ قمری ہجری سال وصال حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ہے اور میرا ہی نکالا ہوا۔اور مغفورہ (کے حروف ابجد ۱۳۳۱) ہیں تو یہ حضور کے زوج کا سال رحلت نشسی ہجری ہے۔اور یوں ۱۳۲۶ تا ۱۳۷۱ ہجری میں ۴۵ سال کا فرق ہے اور ۵ کا بھی۔ایک اور بات بھی سن لیجئے کہ میں نے ایک کتاب ” ظہور المسیح “ نام ۱۸۹۹ء ۱۹۰۰ میں لکھی تھی۔اس کے ساتھ ایک تتمہ تھا۔اس کتاب کا کچھ حصہ حضرت حافظ غلام رسول صاحب وزیر آبادی رضی اللہ عنہ کے ذریعے وزیر آبادہی میں چھپا۔چھاپنے والا فوت ہو گیا اور مطبوعہ اور اق ۱۹۰۲ء میں مجھے مل سکے۔اس میں آیت لیستخلفنہم کی تفسیر میں یہ بھی لکھا تھا کہ لام کے اعداد (۳۰) ہیں۔یہ پہلی خلافتِ راشدہ کی مدت ہے اور آخر ( ھم ) کے اعداد ۴۵۔یہ خلافت علی منہاج النوۃ کے ہیں۔اس وقت حضرت مسیح موعود کا زمانہ مدنظر تھا کہ بعض روایات میں امام مہدی کے لئے ہم اور ۴۵ سال بھی آئے ہیں۔یہ ایک ذوقی لطیفہ تھا۔کیونکہ میرے نزدیک سوا اس کے کہ کوئی مامور من اللہ اعلام الہی سے یا کوئی مسلمہ بزرگ رویا سے ابجدی اعداد کے رو سے کوئی نکتہ نہ فرمائیں معاند و مخالف کیلئے محبت نہیں۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے نام ” غلام احمد قادیانی“ سے سن بعثت ۱۳۰۰ اور سورہ والعصر کے اعداد سے مدت پیدائش آدم تا ایندم بتائی ہے وغیرہ ڈلک۔بہر حال اُس وقت میں گولیکی تھا اور مجھے کچھ معلوم نہ تھا جب تریاق القلوب شائع ہوئی اس میں حضور نے بائیبل کی ایک پیشگوئی سے استدلال فرماتے ہوئے (۱۲۹۰) سے لے کر (۱۳۲۵) تک زمانہ عروج سلسلہ بتلایا تو ۳۵ سال کے عرصے کی تصدیق سے مجھے ایک مسرت ہوئی کہ میں نے بھی کسی مقام پر ایسا لکھا تھا۔چنانچہ ۱۳۳۵ ہجری پر میں نے ایک نظم لکھی تھی جس میں سلسلہ کی ترقی کا ذکر ہے۔ی فلم چھپ چکی ہے۔اب میں دیکھتا ہوں کہ اگر شی ہجری مراد ہوتو موجودہ زمانہ ۲۹ آمنشی ہجری یعنی ۱۹۱۱ء سے لے کر جب حضرت خلیفتہ اسی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ نے تکمیل اشاعت ہدایت کا کام شروع کیا تا ۳۳۵ آئنسی ہجری اعلاء کلمتہ اللہ کا وقفہ ۴۵ سال ہوتا ہے۔۳۰ اور ۴۵ کے بارے میں اور بھی کئی نکات ہیں مگر کیا اور کیونکر عرض کروں۔17۔