سیرت حضرت اماں جان — Page 125
125 میں یہی سمجھتا ہوں کہ حضرت مدوحہ پرانے تعلق کو مد نظر فرما تھیں۔میں اس وقت حضرت اُم المومنین رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی سیرت اور حالات کے متعلق تفصیل سے کچھ لکھ نہیں سکتا۔حضرت ممدوحہ کی فرقت نے نڈھال کر دیا ہے۔آخر میں صرف یہ عرض کرتا ہوں کہ حضرت اماں جان کو میں نے اپنی زندگی میں بہترین اخلاق والی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زوجیت کی بہترین طور پر اہل پایا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ موجودہ زمانہ کی مستورات میں صرف یہی وجود تھا۔جو ہر طرح خدا تعالیٰ کی خدیجہ، اس کی نعمت ، مقدس خاندان کی بانی اور طالمود اور حدیث شریف کی موعودہ ہونے کی اہل تھیں۔خدا تعالیٰ کی بے شمار رحمتیں اور فضل اس مقدس ہستی اور اس کی مقدس اولاد اور اولاد در اولاد پر ہوں اور خدا تعالیٰ قیامت تک اس کے سلسلہ کو بابرکت و ممتاز رکھے اور آپ کو اپنے مقدس آقا کے پہلو میں اعلیٰ مقام پر جس کی وہ مستحق ہیں فائز فرمائے۔آمین ۱۵