سیرت حضرت اماں جان

by Other Authors

Page 117 of 326

سیرت حضرت اماں جان — Page 117

117 کھاتی رہتیں۔چٹنیاں بناتیں۔پکوان تلتیں حضرت اماں جان رضی اللہ عنہا نے کبھی کسی کو منع نہیں فرمایا۔بلکہ آپ بہت خوش ہوتیں اور خود پھل توڑ کر ہمیں عطا فرماتیں۔میں کئی سفروں میں بھی حضرت اُم المومنین رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے ساتھ رہی۔بہت کچھ لکھنے کو دل چاہتا ہے ، پھر خدا تعالیٰ نے توفیق دی تو لکھوں گی۔مصباحی بہنوں سے دعا کی درخواست ہے۔عموماً صحت خراب رہتی ہے۔۱۲