سیرت حضرت اماں جان — Page 118
118 حضرت ام المومنین رضی اللہ عنہا نیک دل برکات الہی کا منبع تاثرات حضرت چوہدری سر محمد ظفر اللہ خاں صاحب سابق وزیر خارجہ پاکستان ) حضرت اماں جان رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو اللہ تعالیٰ نے ابتدائی ☆ ☆ عمر میں رویائے صادقہ والہامات سے مشرف فرمایا۔اور آپ کا وجود برکات اور نشانات کا مخزن اور منبع تھا ( حضرت سر چوہدری محمد ظفر اللہ خاں) ( نوٹ : حضرت اُم المومنین رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی وفات حسرت آیات کی خبر سن کر مکرم چوہدری سر محمد ظفر اللہ خاں صاحب نے جناب تاثیر احمدی صاحب نامه نگار الفضل۔دوران ملاقات مندرجہ ذیل خیالات کا اظہار فرمایا۔) حضرت اماں جان کا وجود باجود نہ صرف خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے لئے بلکہ تمام جماعت احمدیہ کے لئے بہت سی برکات کا موجب تھا۔آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندہ یاد گار تھیں۔اور اللہ تعالیٰ کے عظیم الشان نشان ” مصلح موعود کا وجود آپ کے بطن مبارک سے ہی پیدا ہوا۔اسی طرح سینکڑوں نشانات آپ کی ذات والا صفات سے پورے ہوئے اور ہور ہے ہیں۔آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کا ایک عظیم الشان زندہ ثبوت تھیں۔اور اسلام اور احمدیت کی صداقت اور حقانیت کا بھی زندہ نشان تھیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات کا ذکر کرتے ہوئے چودھری صاحب موصوف نے فرمایا کہ: حضور کو مورخہ ۲۶ رمئی ۱۹۰۵ء کو الہامات ہوئے: (1) رد اليها روحها وريحانها (۲) اني رددت اليها روحها و ریحانها ( بدر جلد نمبر ۸ صفحه ۲ و تذکره صفحه ۷-۵)