سیرت حضرت اماں جان

by Other Authors

Page 6 of 326

سیرت حضرت اماں جان — Page 6

جون ۱۹۱۳ء: نومبر ۱۹۱۳ء: دسمبر ۱۹۱۳ء: 6 سرسہ تشریف لے گئیں۔حضرت میر صاحب سرسہ میں بطور اسٹنٹ سر جن خدمات بجالا رہے الفضل کے اجزاء میں آپ کی بیش قیمت مالی قربانی۔آپ نے اپنی ایک زمین فروخت کر کے اس کی رقم جو قریباً 1000 ( ایک ہزار روپے ) عنایت فرمائی۔۱۲ حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے ۸/نومبر ۱۹۱۳ء کو قرآن مجید کا ترجمہ مکمل کیا۔آپ کے لئے سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الاول نے بہت دعائیں کیں۔اس خوشی کے موقع پر حضرت اماں جان نے مٹھائی تقسیم فرمائی۔۱۳ جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۱۳ء کے بابرکت موقع پر حضرت اُم المومنین نے مہمانوں کی خاطر و مدارات میں سعی بلیغ فرمائی نیز آپ نے کچھ وعظ بھی فرمائے۔۱۴ مارچ ۱۹۱۴ء: حضرت اُم المومنین اور حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب معہ اہل و عیال سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الاول رضی اللہ عنہ کی تیمارداری اور عیادت کے لئے کوٹھی دارالسلام قادیان تشریف لے گئے۔تا کہ آپ کی خدمت میں حصہ لے سکیں۔۱۵ سیدنا حضرت خلیفتہ المسیح الاول رضی اللہ عنہ کا وصال ۱۳ مارچ ۱۹۱۴ء کو ہوا۔۱۴؍ مارچ ۱۹۱۴ء کو حضرت اماں جان نے حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب خلیفہ المسیح الثانی کے دست مبارک پر بیعت کی۔۱۶ قادیان میں مدرسۃ البنات اپریل ۱۹۱۴ء میں حضرت اماں جان نے مدرسۃ البنات کے لئے (جس میں اس وقت ساٹھ طالبات زیر تعلیم تھیں) کمال محبت اور مہربانی سے اپنے دونوں جانب کے نچلے دالان گرلز سکول کے لئے مرحمت فرما دیئے۔جزاها اللہ احسن الجزاء۔کا