سیرت حضرت اماں جان — Page 60
60 The deceased lady was held in high esteem in the Ahmadiyya community for her association for over half a century with the work of her husband, the founder of the Ahmadiyya Movement۔Condolence messages are pouring in from all parts of pakistan, India and the world including Indonesia, the Middle East, Europe and America where the followers of the movement are spread۔" ( ترجمہ ) ( حضرت ) مرزا غلام احمد (صاحب) کی بیوہ کو سپرد خاک کر دیا گیا ربوه ۲۲ اپریل۔سیدہ نصرت جہاں بیگم جو مرزا غلام احمد بانی سلسلہ احمدیہ کی بیوہ تھیں گذشتہ اتوار کی رات کو وفات پاگئیں اور آج صبح انہیں ربوہ میں سپردخاک کر دیا گیا۔۔آپ کی نماز جنازہ اُن کے سب سے بڑے صاحبزادے مرزا بشیر الدین محمود احمد جو کہ جماعت کے موجودہ سربراہ ہیں نے پڑھائی اور جنازہ میں جماعت کے ہر طبقہ کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے جماعت احمدیہ کے ممبران کے علاوہ دوسرے لوگ بھی کثیر تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کے لئے ربوہ پہنچے۔مرحومہ کا اپنے شوہر محترم کے - کام کے ساتھ نصف صدی سے زائد تعلق کی وجہ سے بہت بلند مقام تھا۔پاک و ہند کے ہر حصے سے اور دنیا کے دیگر ممالک مثلاً انڈونیشیا ، شرق اوسط، یورپ اور امریکہ سے جہاں جہاں بھی جماعت کے ممبران موجود ہیں تعزیتی پیغامات موصول ہورہے ہیں۔اخبار دی پاکستان ٹائمنز (۲۳ را پریل ۱۹۵۲ء) نے حسب ذیل الفاظ میں خبر دی: BEGUM MIRZA GHULAM AHMAD LAID TO REST The body of Sayyeda Nusrat Jahab Begum, the consort of late Mirza Ghulam Ahmad the Founder of the Ahmadiyya Movement,