سیرت حضرت اماں جان

by Other Authors

Page 49 of 326

سیرت حضرت اماں جان — Page 49

49 حضرت اُم المومنین کی تعزیت کے خطوط کے جوابات حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے فرماتے ہیں: رسالہ مصباح کی مدیر صاحبہ نے مجھ سے خواہش کی ہے کہ میں ان کے رسالہ کے لئے حضرت اُم المومنین ادام اللہ فیوضہا کے متعلق کوئی مضمون لکھ کر ارسال کروں۔میں جانتا ہوں کہ طبقہ مستورات کا حضرت اماں جان رضی اللہ عنہا پر اور حضرت اماں جان رضی اللہ عنہا کا طبقہ مستورات پر دُہر احق ہے لیکن کچھ تو میں آجکل بیمار ہوں اور کچھ ابھی تک طبیعت اس مضمون کے لئے حاضر نہیں ہے اس لئے فی الحال میں اس خط کی نقل ( خط اگلے صفحہ پر ملاحظہ کریں مرتب۔) بھجوا رہا ہوں جو میری طرف سے حضرت اماں جان ادام اللہ فیوضہا کی تعزیت کے خطوں کے جواب میں بھجوایا گیا ہے۔ان میں سے پہلا خط تو احمدی بہنوں اور بھائیوں کے خطوط کے جواب میں ہے۔اور دوسرا خط دوسرے مسلمان حضرات کے خطوط کے جواب میں ہے اور تیسرا خط غیر مسلم اصحاب کے خطوں کے جواب میں ہے۔میں یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ ان خطوں میں ہمارے جذبات کا خلاصہ آجاتا ہے لیکن اہل بصیرت کو ہمارے جذبات کی ایک جھلک ضرور نظر آسکتی ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ ہماری مصباحی بہنیں اس وقت اس جھلک پر ہی اکتفا کر کے مجھے معذور خیال فرمائیں گی۔خاکسار مرزا بشیر احمد ربوه ۱۵/۵/۶۱۹۵۲