سیرت حضرت اماں جان — Page 276
276 میں چاند ( یعنی حضرت مصلح موعود ایدہ اللہ ) ہے۔میرے لئے دعا کریں۔اور پھر بھی میں صحت یاب نہ ہوں۔یہ کیسے ممکن ہو۔جبکہ غیر ممکن کو یہ ممکن میں بدل دیتی ہے۔تھوڑی دیر بعد ڈاکٹر ریاض علی شاہ صاحب ماہر امراض تپدق وغیرہ انہیں دیکھنے کیلئے گئے۔تو چودھری صاحب نے انہیں بھی خوشخبری سنائی۔کہ آپ کا مریض اچھا ہو گیا۔انہوں نے پوچھا وہ کیسے؟ آپ نے یہ واقعہ انہیں بھی سنایا۔خیر وہ تو خاموش ہو کر چلے گئے۔لیکن مریض روز بروز اچھا ہوتا گیا۔اور یہ خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے وہ اس خطر ناک مرض کے خطرے سے ۱۰۰ فی صدی محفوظ ہیں۔ذالك فضل الله يؤتية يشاء والله ذو الفضل العظيم -۱۶۵ من