سیرت طیبہ — Page 265
۲۶۵ حضرت مسیح موعود نے کیا خوب فرمایا ہے کہ قدرت سے اپنی ذات کا دیتا ہے حق ثبوت اُس بے نشاں کی چہرہ نمائی یہی تو ہے جس بات کو کہے کہ کروں گا میں یہ ضرور ٹلتی نہیں وہ بات خدائی یہی تو ہے (١٢) میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ خدائی رحمت کے چھینٹے گرنے کا ذکر کر رہا تھا۔یہ چھینٹا بلا امتیاز دوست و دشمن سب لوگوں اور سب طبقوں اور سب قوموں پر علی قدر مراتب گرتا تھا مگر طبعاً یہ چھینٹا دوستوں پر زیادہ گرتا تھا لیکن دوسروں کے لئے بلکہ دشمنوں تک کے لئے بھی گاہے گاہے نشانِ رحمت کے طور پر گرتا رہتا تھا۔ایک آریہ مخالف کے لئے تو اس رحمت کے چھینٹے کا ذکر اوپر گزر چکا ہے اب کابل سے آئی ہوئی ایک غریب مہاجر احمدی عورت کا بھی ذکر سن لوجس نے غیر معمولی حالات میں حضرت مسیح موعود کے دم عیسوی سے شفا پائی۔مسماۃ امتہ اللہ بی بی سکنہ علاقہ خوست مملکت کا بل نے مجھ سے بیان کیا کہ جب وہ شروع شروع میں اپنے والد اور چچا سید صاحب نور اور سید احمد نور کے ساتھ قادیان آئی تو اس وقت اس کی عمر بہت چھوٹی تھی اور اس کے والدین اور چا چی حضرت سید عبداللطیف صاحب شہید کی شہادت کے