سیرت طیبہ

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 264 of 315

سیرت طیبہ — Page 264

۲۶۴ رسول کا اور اپنے امام کا یہی حکم ہے کہ جس حکومت کے ماتحت بھی رہو اُس کے دل سے و فادار بن کر رہو۔پس پاکستان کے احمدی پاکستان کے وفادار ہیں اور ہندوستان کے احمدی ہندوستان کے وفادار ہیں۔اور اسی طرح ہر دوسرے ملک کے احمدی اپنے اپنے ملک کے وفادار ہیں اور جھوٹا ہے وہ شخص جو ہماری نیتوں کو شبہ کی نظر سے دیکھتا ہے۔ہم خدا کے فضل سے ایک خدائی مامور کی جماعت ہیں جو نیکی اور راستی اور دیانت پر قائم کی گئی ہے اور جھوٹ بولنا لعنتی انسان کا کام ہے۔ہم وہی بات کہتے ہیں جو خدا نے ہمیں بتائی ہے اور دنیا کا امن بھی اسی اصول کا متقاضی ہے مگر یا درکھنا چاہیئے کہ یہ تقدیر خدا کی ان تقدیروں میں سے ہے جو بغتةً کے رنگ میں ظاہر ہوتی ہیں یعنی ان کی درمیانی کڑیاں نظر سے اوجھل رہتی ہیں اور آخری نتیجہ اچانک نمودار ہو کر آنکھوں کے سامنے آجاتا ہے۔پس حضرت مسیح موعود کے الہام کے مطابق یہی انشاء اللہ اس پیشگوئی کی صورت میں بھی ہو گا لیکن کب اور کس طرح ہوگا یہ خدائی غیب کی باتیں ہیں جن میں ہمیں قیاس آرائی کی ضرورت نہیں۔خدا کی قدرت تو اتنی وسیع ہے کہ وہ جب کسی بات کا ارادہ کرتا ہے تو اس کی طرف سے محض کُن کا اشارہ ہونے پر اُس کے سامان ہونے شروع ہو جاتے ہیں۔پس مایوس نہ ہو اور اپنی ہمتوں کو بلند رکھو اور دعائیں کرتے چلے جاؤ اور نیکی اختیار کرو تا کہ خدا جلد اپنے وعدہ کا دن لے آئے۔اسلام کا خدا تو اس بات پر بھی قادر ہے کہ اپنے خاص الخاص تصرف کے ساتھ ایسے غیر متوقع حالات پیدا کر دے جس کے نتیجہ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کسی ایسے فیصلہ کا رستہ کھل جائے جو انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے والا ہو۔