سیرت طیبہ

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 273 of 315

سیرت طیبہ — Page 273

۲۷۳ خلاف ہے اُس پر فوراً نوٹس لے کر اس کی اصلاح کردیں کیونکہ بچپن کی اصلاح بڑا وسیع اثر رکھتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اکثر فرمایا کرتے تھے کہ الطَّرِيقَةُ كُلُّهَا آدَبَّ یعنی دین کا رستہ تمام کا تمام ادب و تادیب کے میدان میں سے ہوکر گزرتا ہے۔کاش! ہر احمدی باپ اور ہر احمدی ماں اس سنہری نصیحت کو حرز جان بنالے۔(۱۵) اس تعلق میں ایک اور واقعہ بھی یاد آ گیا۔ایک دفعہ حضرت مسیح موعود کو یہ اطلاع ملی کہ یہی مرزا انظام الدین صاحب جو حضرت مسیح موعود کے اشد ترین مخالف تھے بیمار ہیں۔اس پر حضور ان کی عیادت کے لئے بلا توقف اُن کے گھر تشریف لے گئے۔اس وقت ان پر بیماری کا اتنا شدید حملہ تھا کہ اُن کا دماغ بھی اُس سے متاثر ہو گیا تھا۔آپ نے اُن کے مکان پر جا کر ان کے لئے مناسب علاج تجویز فرمایا جس سے وہ خدا کے فضل سے صحتیاب ہو گئے۔ہماری اتاں جان حضرت ام المومنین رضی اللہ عنھا بیان فرماتی تھیں کہ باوجود اس کے کہ مرزا نظام الدین صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے سخت مخالف بلکہ معاند تھے آپ اُن کی تکلیف کی اطلاع پا کر فوراً ہی ان کے گھر تشریف لے گئے اور ان کا علاج کیا اور ان سے ہمدردی فرمائی۔سیرت المہدی حصہ سوم روایت ۵۲۲)