سیرت طیبہ

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 261 of 315

سیرت طیبہ — Page 261

۲۶۱ ایک کٹر آریہ کا اپنی انتہائی مخالفت کے باوجود یہ تاثر حضرت مسیح موعود کی صداقت اور آپ کی نیکی اور روحانی تاثیر کی زبردست دلیل ہے۔وَالْفَضْلُ مَا شَهِدَتْ بِهِ الْأَعْدَاءُ - (11) لالہ ملا وال صاحب سے تعلق رکھنے والی روایت کے سلسلہ میں جماعت احمدیہ کے اپنے مرکز قادیان سے نکلنے اور پھر واپس آنے کی پیشگوئی کا ذکر ضمنی طور ہر او پر گزر چکا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یہ پیشگوئی دراصل اپنے اندر غیر معمولی شان رکھتی ہے اور جب خدا کے فضل سے اس پیشگوئی کا دوسرا حصہ جو قادیان کی واپسی سے تعلق رکھتا ہے پورا ہوگا تو اس کی شان اور بھی زیادہ آب و تاب سے ظاہر ہوگی اور دنیا کو معلوم ہو جائے گا کہ نہ صرف غیب کے علم کی کنجی خدا کے ہاتھ میں ہے بلکہ ہر قسم کی قدرت اور تصرف اور تقدیر خیر وشر کی کلید بھی اسی آسمانی آقا کے قبضہ میں ہے۔اس اجمال کی تفصیل یہ ہے کہ عرصہ ہوا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو یہ دل دہلا دینے والا الہام ہوا تھا کہ داغ ہجرات“ د یعنی اے خدا کے مسیح! تجھے یا تیری جماعت کو ایک دن ہجرت کا داغ دیکھنا ہوگا۔“ (ستمبر ۱۸۹۴ء بحوالہ تشحیذ الا ذہان جون و جولائی ۱۹۰۸ء)