سیرت طیبہ

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 240 of 315

سیرت طیبہ — Page 240

۲۴۰ یعنی اے مسلمانو! سُن لو کہ آنے والے عیسی کے سوا کوئی اور مہدی موعود نہیں ہے۔“ (۳) جیسا کہ میں بیان کر چکا ہوں در حقیقت یہ دونوں نام جمالی صفات کے مظہر ہیں اور ضروری تھا کہ ایسا ہی ہوتا کیونکہ موجودہ زمانہ میں کسی قوم کی طرف سے مسلمانوں پر دین کے معاملہ میں جبر نہیں کیا جاتا اور ظاہر ہے کہ امن کی حالت میں جبکہ دین کے معاملہ میں کسی غیر قوم کی طرف سے مسلمانوں پر جبر نہ کیا جارہا ہو جبر سے کام لینا قرآن مجید کی صریح ہدایت لا إكراه في اللينين ( یعنی دین کے معاملہ میں ہرگز کوئی جبر نہیں ہونا چاہیئے ) کے قطعی طور پر خلاف ہے بلکہ یہ ایک انتہائی ظلم و تعدی کا فعل ہے جس کی اسلام کسی صورت میں بھی اجازت نہیں دیتا۔حضرت مسیح ناصری حضرت موسیٰ“ کے بعد جن کے وہ خلیفہ تھے اور موسوی شریعت کے پابند تھے چودہ سوسال بعد جمالی رنگ میں مبعوث ہوئے اور یہودی لوگ اپنے زعم باطل میں جھوٹی امیدیں لگا کر ایلیا نبی کے نزول کے لئے جس کا ان کو وعدہ دیا گیا تھا ( ملا کی باب ۴ آیت ۵ ومتی باب ۱۱ آیت ۱۵) آسمان کی طرف دیکھتے رہ گئے۔اسی طرح حضرت مسیح موعود بانی سلسلہ احمد یہ بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے چودہ سو سال بعد عوام کی توقع کے خلاف آسمان سے نازل ہونے کی بجائے زمین سے ظاہر ہوئے۔اور جس طرح حضرت مسیح