سیرت طیبہ

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 241 of 315

سیرت طیبہ — Page 241

۲۴۱ ناصری نے امن کے ماحول میں جمالی رنگ میں اپنے دین کی خدمت کی اسی طرح مقدر تھا کہ مسیح محمدی بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں رہتے ہوئے جمالی رنگ میں جنگ وجدال کے بغیر اسلام کی خدمت کرے گا اور اپنے قولی اور قلمی جہاد اور روحانی نشانوں کے ذریعہ دنیا پر ثابت کر دے گا کہ اسلام ایسا پیارا اور دلکش اور ایسا مدلل مذہب ہے کہ اس کی اشاعت کے لئے ہرگز ہرگز کسی جبر و تشدد کی ضرورت نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام بانی سلسلہ احمدیہ اپنی بعثت کی غرض و غایت کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔دوست غور سے سنیں ” خدا نے اس رسول کو یعنی کامل مسجد کو اس لئے بھیجا ہے کہ تا خدا اس زمانہ میں یہ ثابت کر کے دکھلا دے کہ اسلام کے مقابل پر سب دین اور تمام تعلیمیں ہیچ ہیں۔اور اسلام ایک ایسا مذہب ہے جو تمام دینوں پر ہر ایک برکت اور دقیقہ معرفت اور آسمانی نشانوں میں غالب ہے۔یہ خدا کا ارادہ ہے کہ اس رسول کے ہاتھ پر اسلام کی چمک دکھلاوے۔کون ہے جو خدا کے اِرادوں کو بدل سکے۔خدا نے مسلمانوں کو اور ان کے دین کو اس زمانہ میں مظلوم پایا۔اور وہ آیا ہے کہ تا ان کمز ور لوگوں اور ان کے دین کی مدد کرے۔۔۔۔اور وہ ہر چیز پر قادر ہے جو چاہتا ہے کرتا ہے(خدا نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ ) اپنی قوت اور امنگ کے ساتھ زمین پر چل یعنی لوگوں پر ظاہر ہو کہ تیرا وقت آ گیا۔اور تیرے وجود سے مسلمانوں کا قدم ایک محکم اور بلند مینار پر جا پڑا ہے۔محمدی غالب ہو گئے۔وہی محمد جو پاک اور برگزیدہ اور