سیرت طیبہ — Page 19
۱۹ والے اس وقت ہزاروں لاکھوں لوگ موجود ہوں گے اور یہ عرصہ قوموں کی زندگی میں گویا کچھ بھی نہیں۔مگر اس قلیل عرصہ میں اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود کے ان غیرت دلانے والے متحد یا نہ الفاظ کے نتیجہ میں جس غیر معمولی رنگ میں ہزاروں مخالفتوں کے باوجود آپ کے سلسلہ کو ترقی دی اور اس کی نصرت فرمائی اور اسے پھیلایا اور اسے او پر اٹھایا ہے اس کا چھوٹا سا نظارہ ہمارے سالانہ جلسوں میں نظر آتا ہے جب کہ دو تین سو کی تعداد سے ترقی کر کے جماعت احمدیہ کے نمائندے نہ کہ کل افراد جو آج کل جلسہ سالانہ کے موقع پر مرکز سلسلہ میں جمع ہوتے ہیں خدا کے فضل سے قریب ستر اسی ہزار کی تعداد کو پہنچ جاتے ہیں اور احمدیت کے ذریعہ اسلام کا جھنڈا دنیا کے اکثر آزاد ملکوں میں ایشیا میں افریقہ میں یورپ میں امریکہ میں بلند و بالا ہو کر لہرا رہا ہے اور جو لوگ اس سے پہلے محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کونعوذ باللہ گالیاں دیتے تھے وہ آج مسیح محمدی کے خدام کے ذریعہ حلقہ بگوش اسلام ہو کر آپ پر درود و سلام بھیج رہے ہیں۔فَيَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِمًا - (۱۲) بالآخر میں اپنے مضمون کے اس حصہ کے متعلق جو محبت الہی کے ساتھ تعلق رکھتا ہے صرف یہ بات کہ کر اسے ختم کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے ساتھ حضرت مسیح موعود کی محبت کا جذبہ آپ کی ذات تک محدود نہیں تھا بلکہ آپ کو اس بات کی بھی انتہائی تڑپ تھی کہ یہ عشق کی چنگاری دوسروں کے دلوں میں بھی پیدا ہو جائے۔چنانچہ آپ اپنی